وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چین کے شہر ہینگ زو میں ایشیائی پیرا گیمز 2022 کے دوران مردوں کے 5000 میٹر ٹی 11 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر انکُر دھاما کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’مردوں کے 5000 میٹر ٹی 11 مقابلے میں شاندار طلائی تمغہ جیتنے پر انکُر دھاما کو تہہ دل سے مبارکباد۔ ان کی غیر معمولی کارکردگی باعث ترغیب تھی اور اس سے ملک کو فخر کا احساس ہوا ہے۔ دُعا کرتا ہوں کہ وہ نئی بلندیاں سر کرنے کی جستجو جاری رکھیں!‘‘
Heartiest congratulations to @AnkurAthlete on the exceptional Gold Medal win in Men's 5000m T11. His remarkable performance was awe-inspiring and has made our nation proud. May he continue to chase new horizons! pic.twitter.com/HSEgjVXito
— Narendra Modi (@narendramodi) October 23, 2023


