
جناب وزیر اعظم، میں آپ کو بھارت میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا

عزیز وزیر اعظم نریندر مودی، نائس میں آپ کا استقبال کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ چند ماہ قبل، ہم نے مشترکہ طور پر ممبئی میں 'فرانس-انڈیا ایجادات کا سال' شروع کیا تھا۔ سوال یہ نہیں تھا کہ کیا بھارت نئی ایجادات کر رہا ہے، بلکہ یہ تھا کہ بھارت کے ساتھ مل کر کون نئی ایجادات کرے گا... عزیز وزیر اعظم، میں آپ کو یہاں کے دورے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور ابھی چند دن پہلے ہی، آپ آزادی کے بعد سے بھارت کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم بن چکے ہیں۔ یہ ایک طویل سفر رہا ہے جو آپ کے غیر متزلزل عزم اور آپ کے ملک کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے؛ یہ واقعی غیر معمولی ہے۔ اس لیے، ہمیں آپ کو اپنے درمیان پا کر بہت فخر ہے۔

جدید آسٹریلیا کی داستان بھارت – آسٹریلیا برادری کے غیر معمولی تعاون کے اعتراف کے بغیر نہیں سنائی جا سکتی ہے۔ صنعت کاری اور اختراع سے لے کر حفظانِ صحت، تعلیم، تکنالوجی اور عوامی خدمات تک، بھارتی آسٹریلیائی برادری نے ملک کی کامیابی کو نئی شکل دینے میں مسلسل مدد فراہم کی ہے۔ اب جبکہ بھارت ایک عالمی اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر ابھر رہا ہے اور دنیا کی تیسری وسیع ترین معیشت بننے کی جانب گامزن ہے، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، تکنالوجی اور عوام سے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا مل کر 21ویں صدی کی کلیدی اور اقتصادی شراکت داریاں قائم کر رہے ہیں۔

اس دورے سے قبل بھارتی وزیر اعظم کا آخری باہمی دورہ سال 2000 میں، 26 سال قبل ہوا تھا، اور آج، اس دورے کے ساتھ، ہم نہ صرف اس فاصلے کو ختم کر رہے ہیں، بلکہ ہم نے مل کر اپنے تعلقات کو نئی زندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، گذشتہ کئی برسوں سے ہم وہاں موجود ہیں اور میرے خیال سے ایک مثال یہ ہے کہ کس طرح بھارت میں ریاستوں کے درمیان تجارت کو سہل بنایا گیا ہے اور آج وزیر اعظم مودی نے بھارت میں بحری جہاز بنانے کے بارے میں بات کی اور یہ بات میرے دل کے بہت قریب ہے ، کیونکہ دنیا میں میرین کوٹنگز کی صنعت میں ہماری حصہ داری اور منڈی حصص 25 فیصد کے بقدر ہے، لہٰذا آپ جتنے زیادہ بحری جہاز بنائیں گے، بھارت میں کاروبار کرنے کے ہمارے پاس اتنے ہی مواقع ہوں گے۔

بھارت میں آپ کے لیے کاروبار کو کس طرح سہل بنایا جائے، اس کے لیے وزیر اعظم مودی کی سنجیدگی اور لگن نے مجموعی کاروباری ماحول میں بڑا تعاون دیا ہے۔

ہمارے لیے یہ بڑی اچھی بات ہے کہ بھارتی وزیر اعظم اپنا نقطہ نظر ساجھا کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ بھارت اپنے تعلقات اور تجربات کے ساتھ بین الاقوامی منظرنامے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

بھارت – یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کی تکمیل کی بڑی وجہ وزیر اعظم مودی کی دور اندیشی، عزم اور ذاتی قیادت ہے۔

ہم نے 90000 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہم نے شروعات کر دی ہے۔ ہم مزید سرمایہ کاری کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہم اے آئی ماڈلوں کی تربیت کے لیے کام کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت نے اس امر کو یقینی بنانے میں شاندار کردار ادا کیا ہے کہ بھارت نہ صرف اپنے موجودہ سرمایہ کاروں کو برقرار رکھے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر تکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعہ خوشحالی حاصل کرے، اور ہم اس کے لیے پابند عہد ہیں۔

میرے خیال سے بھارت صحیح راستے پر گامزن ہے اور اس کی وجہ یقینی طور پر وزیر اعظم مودی کی قیادت ہے۔

وائبرینٹ گجرات تقریب کے دوران عزت مآب وزیر اعظم سے جب میری پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی تو جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا، وہ بندرگاہ اور نقل و حمل کے شعبوں سے متعلق ان کی گہری معلومات تھی، اور یہ دونوں شعبے اقتصادی ترقی کو مہمیز کر رہے ہیں۔ بندرگاہ شعبے کے بارے میں ان کی معلومات اس وقت بھی بہت اچھی تھی جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔

میں آپ (پی ایم مودی) کو آپ کی قیادت کے لیے مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ہندوستان کا میرا آخری دورہ 2013 میں بطور وزیر تجارت تھا اور جو تبدیلی میں نے ابھی نئی دہلی کی سڑکوں پر دیکھی ہے اور میں شاید ایک دو دنوں میں ممبئی میں بہت کچھ دیکھوں گا، قابل دید ہے۔ یہ ایک معاشی معجزہ ہے جس کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں۔