While addressing the Economic Times World Leaders Forum 2026, PM Modi highlighted India's next-generation reform journey, from governance and policy reforms to Ease of Living and Ease of Doing Business. He underlined how these reforms are driving growth, creating opportunities and strengthening India's foundation for a Viksit Bharat.
August 21, 2026
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ انھوں نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہر دل کی دھڑکن اور ہر گھر ترنگے کے جذبے اور نئے عزم سے گونج رہا ہے جب کہ وندے ماترم کے 150 سال منائے جا رہے ہیں۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا، ”میں تمام مجاہدینِ آزادی اور عظیم انقلابیوں کو احترام کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے قربانی کی عظیم روایت کو بیدار کیا۔“
August 15, 2026
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی خودنوشت بعنوان ’’ ٹریئمف آف انڈین ریپبلک :مائی لائف، مائی اسٹرگلس‘‘ کا اجرا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’آج ہمیں جناب رام ناتھ کووند جی کی خودنوشت کا اجراء کرنے کا موقع ملا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس پروگرام کا حصہ بن سکا ہوں۔
August 12, 2026
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے کامن ویلتھ گیمز کے چیمپئنز کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستانی کھیلوں کے بدلتے ہوئے منظر نامے کا مشاہدہ کیااور اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان کی رہائش گاہ پر قومی کھلاڑیوں کا استقبال کرنا ان کے 12 سے 13 سالہ دور میں ایک باقاعدہ اور قابل احترام روایت رہی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ملک کے لیے مسلسل فتوحات حاصل کرنے میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی سرشار کوششیں اور مسلسل کامیابیاں اسکول کے نوجوان طلباء کو معمول کے پروموشنل مشوروں سے کہیں
August 10, 2026
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آئی آئی ٹی دلّی کے 57 ویں جلسۂ تقسیم اسناد سے خطاب کیا ۔ تقریب کے گہرے جذباتی پس منظر کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کیمپس کے متحرک ، خوابوں سے بھرے ماحول پر غور کیا ۔ انہوں نے کووڈ وبا کے دوران اپنی پچھلی ورچوئل حاضری کو یاد کرتے ہوئے گریجویٹ کلاس کے درمیان بذاتِ خودموجود ہونے پر اپنے گہرے ذاتی اطمینان کا اظہار کیا ۔ جناب مودی نے کہا ، آج اس کیمپس میں آپ کے ساتھ اس ناقابل یقین تجربے کو شیئر کرنا میرے لیے بھی بہت خاص ہے۔
August 08, 2026
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا آغاز کیا۔ ملک گیر سطح پر ایک بڑے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 28,000 سے زیادہ مقامات سے منسلک ایک کروڑ سے زائد نوجوان شہریوں سمیت اس متنوع اجتماع کا باقاعدہ خیرمقدم کیا۔ اس لمحے کی اجتماعی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے اس اجتماع کو ایک شاندار قومی عزم قرار دیا۔ جناب مودی نے کہا ’’ آج، ہم تمام ہم وطن ایک عظیم اور اہم عزم کے لیے متحد ہوئے ہیں‘‘۔
August 02, 2026
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج میسورو، کرناٹک میں سوامی وویکانند کلچرل یوتھ سینٹر - 'وویک اسمارک' کا افتتاح کیا۔ تقریب میں موجود معززین اور شہریوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے سب سے پہلے شہر کی سرپرست دیوی، دیوی چامنڈیشوری کو احترام کے ساتھ نمن کیا۔
August 01, 2026
وزیر اعظم مودی نے آندھرا پردیش میں تقریباً 18,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ریاست 'وِکست بھارت' کے ایک گروتھ انجن کے طور پر ابھر رہی ہے۔ عالمی معیار کی کنیکٹیویٹی اور لاجسٹکس سے لے کر سیمی کنڈکٹرز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی)، گرین انرجی اور مینوفیکچرنگ تک، وزیر اعظم مودی نے ملازمتیں پیدا کرنے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور آندھرا پردیش کی ترقی کو تیز کرنے کے وژن کا خاکہ پیش کیا۔
August 01, 2026
آپ سب سے بات کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ آج اس پروگرام میں میرے ساتھ موجود مرکزی کابینہ میں میرے رفیق کار جناب مانسکھ مانڈویہ، محترمہ رکشا کھڈسے اور ملک بھر سے وابستہ میرے تمام نوجوان ساتھیو!
July 26, 2026