نئی دہلی،09 فروری/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل آندھرا پردیش کے گنتور، تمل ناڈو کے تیرپپور اور کرناٹک کے ہبلی کا دورہ کریں گے۔ وہ ان ریاستوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم آندھرا پردیش میں

وزیر اعظم کی پہلی منزل آندھرا پردیش کا گنتور ہوگا جہاں وہ یتوکار بائی پاس ، گنتور میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

ملکی کی توانائی سیکوریٹی کو فروغ دینے کی غرض سے وزیر اعظم انڈین اسٹریٹجک پٹرولیم ریزور لمیٹیڈ (آئی ایس پی آر ایل) کی 1.33 ایم ایم ٹی وشاکھا پٹنم اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو (ایس پی آر) سہولیات کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔وزیر اعظم آندھرا پردیش کے کرشنا –گوداوری (کے جی) کے ساحل پرواقع او این جی سی کے وششٹ اور ایس آئی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

وہ کرشنا پٹنم میں بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (بی پی سی ایل) کے نئے ٹرمینل کے قیام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں سے آندھرا پردیش اور پڑوسی ریاستوں میں گیس پر مبنی صنعتی اکائیوں کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔ بعد ازاں وزیر اعظم تمل ناڈو کے تیرپپور کے لیے روانہ ہوں گے ۔

وزیر اعظم تمل ناڈو میں

وزیر اعظم تمل ناڈو میں تیرپپور کے پیروما نلّور گاؤں میں متعد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ وہ تیرپپور میں ای ایس آئی سی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 100 بستروں والا یہ جدیدترین اسپتال ای ایس آئی ایکٹ کے تیرپپور اور آس پاس کے علاقوں کے تقریبا ایک لاکھ مزدوروں اور ان کے خاندان کے ارکان کی طبی ضروریات کو پورا کرے گا۔

وزیر اعظم تریچی ایئر پورٹ کی ایک نئی مربوط عمارت اور چنئی ایرپورٹ کی تجدید کاری کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

وہ ای ایس آئی سی اسپتال ، چنئی کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ جدید ترین سہولیات سے آراستہ 470 بستروں والا یہ اسپتال ہر طرح کے معیاری علاج کی خدمات فراہم کرے گا۔

اس موقع پر بی پی سی ایل کے اننور ساحلی ٹرمینل کو قوم کےنام وقف کیا جائے گا۔

وزیر اعظم جناب مودی ، چنئی پورٹ سے چنئی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (سی پی سی ایل) کے منالی ریفائنری تک جانے والی کچے تیل کی نئی پائپ لائن کا بھی افتتاح کریں گے ۔ بہترین حفاظتی خصوصیات کا حامل یہ پائپ لائن کچے تیل کی محفوظ اور بھروسہ مند سپلائی کو یقینی بنائے گی نیز تمل ناڈو اور پڑوسی ریاستوں کی ضروریات پوری کرے گی۔

وزیر اعظم اے جی-ڈی ایم ایس میٹرو اسٹیشن سے واشرمین پیٹ میٹرو اسٹیشن تک جانے والی چنئی میٹرو کے ایک سیکشن کے مسافرین خدمات کا بھی افتتاح کریں گے۔ 10 کلو میٹر کا یہ سیکشن چنئی میٹرو کے مرحلہ –I کا پہلا حصہ ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم کرناٹک کے ہبلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم کرناٹک میں

وزیر اعظم کے دورے کا پہلا مرحلہ کرناٹک کا ہبلی ہوگا۔ وہ ہبلی کے گبّر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی – دھاروار اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی – دھاروار کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس موقع پر دھاروار میں سٹی گیس ڈسٹریبوشن (سی جی ڈی) کو قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔ حکومت نے شہریوں کو صاف ایندھن کی ملک بھر میں فراہمی میں اضافے کے لیے سٹی گیس ڈسٹریبوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور دیا ہے ۔

ملک کے لیے توانائی کی سیکوریٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اور قدم کے طور پر وزیر اعظم انڈین اسٹریٹجک پٹرولیم ریزور لمیٹیڈ (آئی ایس پی آر ایل) کی 1.5 ایم ایم ٹی منگلور اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو (ایس پی آر) سہولیات اور 2.5 ایم ایم ٹی پدور ایس پی آر سہولیات کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

18 کلو میٹر طویل چک جاجور-مایاکونڈا ریلوے لائن کو ڈبل کیا جانا بھی ایک خاص بات ہوگی ۔ یہ ریلوے لائن 190 کلومیٹر طویل ہبلی –چیک جاجور سیکشن کو ڈبل کرنے والے پروجیکٹ کا حصہ ہے اور جنوب مغربی ریلوے کے بنگلورو-ہبلی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ اس اہم روٹ کو دہرا کیے جانے سے لائن کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جو بنگلورو کو ہبلی ، بیلاگاوی، گوا، پنے اور ممبئی سے جوڑتی ہے۔ اس سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تیزی آئے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی 346 کلومیٹر طویل ہوسپیٹ – ہبلی – واسکوڈی گاما لائن کو بجلی فراہم کرنے کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس سے سفر کے اوقات میں کمی آئے گی اورڈیزل کے استعمال میں کمی کے باعث گرین ہاؤس گیس (جی ایچ جی) کے اخراج میں بھی کمی آئے گی۔

سب کے لئے رہائش فراہم کرنے کے عزم کے پیش نظر ، وزیر اعظم مودی دھاروار میں پی ایم اے وائی (یو) کے تعمیر شدہ 2384 گھروں کے ای داخلہ کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian public relations industry pegged to reach ₹4,500 cr by 2030: Report

Media Coverage

Indian public relations industry pegged to reach ₹4,500 cr by 2030: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister’s visit to Indonesia, Australia and New Zealand
July 03, 2026

At the invitation of the President of the Republic of Indonesia, H.E. Mr. Prabowo Subianto, Prime Minister Shri Narendra Modi will pay a visit to Indonesia from 6-8 July, 2026. This will be Prime Minister’s fourth visit to Indonesia and his first bilateral visit since the elevation of India-Indonesia ties to the level of Comprehensive Strategic Partnership in May 2018. During the visit, Prime Minister will hold bilateral discussions with President Prabowo and review the progress made in the partnership. In Jakarta, Prime Minister will address a large gathering of the Indian Diaspora. India and Indonesia share historical and warm people-to-people ties. In keeping with these special bonds, Prime Minister will visit the Prambanan Temple complex at Yogyakarta, a prominent UNESCO world heritage site in Indonesia.

From Indonesia, at the invitation of the Prime Minister of Australia, the Honourable Anthony Albanese MP, Prime Minister will travel to Melbourne from 8-10 July, 2026. In Melbourne, Prime Minister will hold bilateral discussions with Prime Minister Albanese. He will also call on the Governor General of Australia, the Honourable Ms Sam Mostyn AC. During his visit, Prime Minister will also participate in the India-Australia CEOs Forum, where he will address a gathering of top business leaders from both countries. Prime Minister will also address a large gathering of the Indian Diaspora, who constitute a strong pillar of the India-Australia relationship.

From Melbourne, at the invitation of the Prime Minister of New Zealand, Rt Honourable Christopher Luxon, Prime Minister will travel to Auckland for a state visit from 10-11 July, 2026. This will be the first state visit of an Indian Prime Minister to New Zealand in four decades. In Auckland, Prime Minister will hold bilateral discussions with Prime Minister Luxon and review the entire gamut of the bilateral relationship, which has seen significant progress in the last two years, especially in the areas of trade and commerce and defence. While in Auckland, Prime Minister will also interact with prominent business and sports personalities. In a reflection of the strong people-to-people ties that exist between India and New Zealand, Prime Minister will address a large gathering of the Indian Diaspora during the visit.