وزیراعظم کا اردن، ایتھوپیا اور عمان کا دورہ

Published By : Admin | December 11, 2025 | 20:43 IST

اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15-16 دسمبر-  2025 کو اردن کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم ہندوستان اور اردن کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے  بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان-اردن دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع تلاش کرنے اور علاقائی امن، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

دورے کے دوسرے مرحلہ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایتھوپیا کے وزیر اعظم  عزت مآب  ڈاکٹر ابی احمد علی کی دعوت پر 16-17 دسمبر- 2025 کو ایتھوپیا کا دورہ کریں گے۔ یہ وزیر اعظم مودی کا ایتھوپیا کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم مودی وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد علی کے ساتھ ہندوستان-ایتھوپیا دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔ گلوبل ساؤتھ میں شراکت داروں کے طور پر یہ دورہ دونوں ممالک کی اپنی دوستی اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرے گا۔

دورہ کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی عمان کے سلطان عزت مآب  ہیثم بن طارق کی دعوت پر 17-18 دسمبر 2025 کو عمان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کا عمان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ ہندوستان اور عمان کے درمیان ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے، جس کی بنیاد صدیوں پرانی دوستی، تجارتی تعلقات اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات پر استوار ہیں۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہے اور دسمبر- 2023 میں عمان کے سلطان کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے بعد ہے۔ یہ دورہ دونوں فریقین کو دو طرفہ شراکت کا جامع جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گا، جس میں تجارت، دفاع، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، توانائی کے تبادلے کے شعبوں میں دو طرفہ شراکت داری کا جائزہ لینے اور علاقائی اور عالمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال ہوگا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Defence ministry inks Rs 5,083 cr pact for acquisition of six Mk-III light helicopters and missiles

Media Coverage

Defence ministry inks Rs 5,083 cr pact for acquisition of six Mk-III light helicopters and missiles
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister thanks President Emmanuel Macron for Holi greetings
March 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today thanked the President of the French Republic, H.E. Emmanuel Macron, for his Holi greetings.

Responding to the X post of French President about Holi Greetings, Shri Modi posted on X;

“बहुत-बहुत धन्यवाद, मेरे मित्र!

होली के पावन अवसर पर आपको और फ्रांस के लोगों को ढेर सारी खुशियां और समृद्धि की हार्दिक शुभकामनाएं।”