وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب ایمینول میکخوا ں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے فرانس میں سیلاب اور جنگل میں آگ لگنے کے واقعے پر صدر میکخوا ں کو ہندوستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
دونوں لیڈروں نے دفاعی تعاون کے پروجیکٹوں اور سول نیو کلیائی توانائی میں تعاون سمیت جاری دو طرفہ اقدامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے عالمی خوراک کے تحفظ سے متعلق معاملات سمیت اہم جیوپولیٹیکل چیلنجو ں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں لیڈروں نے حالیہ برسوں میں ہند-فرانس اسٹریٹجک شراکتداری کے سلسلے میں حاصل کی گئی گہرائی اور استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعاون کے نئے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


