نئیدہلی  02 اگست ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر عزت مآب وولودی میر زیلینسکی سے ٹیلی فون  پر بات چیت کی

          وزیر اعظم نے صدرزیلینسکی کویوکرین کےصدارتی انتخابات میں  کامیابی پرمبارکباد پیش کی اور حال ہی میں  ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں  ان کی ’ سروینٹ آف دی پیپل پارٹی ‘  کی کامیابی پر بھی  مبارکباد  دی ۔

          صدرزیلینسکی نے دوسری مدت کے لئے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد   پیش کی ۔ ہندوستان اور یوکرین کے درمیان  دوستانہ اور قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں فروغ  کی رفتار پراطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے یوکرین کےساتھ   ہندوستان کے کئی دیگر شعبوں  میں   طویل مدتی  تعاون    کا بھی ذکر کیا اور اس  بات پر زور دیا کہ یوکرین کی کئی یونیورسٹیوں  میں   ہندوستانی  طلبا کی بڑی تعداد کی موجودگی سے دونوں ملکوں کے  عوام کے باہمی  رابطوں  میں مزید استحکام آئے گا۔ وزیراعظم نےکہا کہ   گزشتہ سال کیو اوردلی کے درمیان  براہ راست فضائی رابطے  سے  دونوں  ملکوں کے درمیان  تعلقات اور سیاحت کو فروغ  ملے گا۔

          دونوں  لیڈروں  نے باہمی طورپر مفید دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم  بنانے کے لئے  کام کرنے پر اپنی آمادگی  کااعادہ  کیا ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Wed in India’ Initiative Fuels The Rise Of NRI And Expat Destination Weddings In India

Media Coverage

'Wed in India’ Initiative Fuels The Rise Of NRI And Expat Destination Weddings In India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 دسمبر 2025
December 15, 2025

Visionary Leadership: PM Modi's Era of Railways, AI, and Cultural Renaissance