وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج ایران کے صدر عزت مآب جناب مسعود پزشکیان کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی
صدر پزشکیان نے وزیر اعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ پر اپنے نقطہ نظر کے بارے میں بتایا۔
وزیر اعظم نے حالیہ کشیدگی پر ہندوستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان امن اور انسانیت کے ساتھ ہے۔ اس تناظر میں، وزیر اعظم نے فوری طور پر کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی جلد ازجلد بحالی کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے ہندوستانی برادری کی بحفاظت وطن واپسی کو لے کر مسلسل تعاون کے لیے صدر پزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون، سائنس اور تکنالوجی اور عوام سے عوام کے مابین تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Spoke with President of Iran @drpezeshkian. We discussed in detail about the current situation. Expressed deep concern at the recent escalations. Reiterated our call for immediate de-escalation, dialogue and diplomacy as the way forward and for early restoration of regional…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 22, 2025


