دونوں رہنماؤں نے ستمبر 2025 میں وارانسی میں ہونے والی اپنی آخری ملاقات کے بعد دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا
انہوں نےہند–ماریشس وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے تئیں اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے ماریشس کی ترقیاتی ترجیحات کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا
دونوں رہنماؤں نے بحرِ ہند کے خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے دہلی میں منعقد ہونے والے اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر ان کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں

وزیراعظم جناب نریندر مودی کو آج جمہوریۂ ماریشس کے وزیراعظم، عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رامگولم کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے ستمبر 2025 میں وارانسی میں ہونے والی اپنی آخری ملاقات کے بعد دوطرفہ تعاون کے وسیع دائرۂ کار میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں ترقیاتی شراکت داری، صلاحیت سازی اور عوام سےعوام کے روابط پر خاص توجہ دی گئی۔

انہوں نے ہند- ماریشس کے درمیان وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں مزید آگے بڑھانے کےتئیں  اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے وژن مہاساگر  اور ہندوستان کی ‘پڑوسی پہلے’پالیسی اور عالمی جنوب کے تئیں  مشترکہ عہدبندی  کے مطابق ماریشس کی ترقیاتی ترجیحات کے لیے ہندوستان  کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بحرِ ہند کے خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ ہفتے دہلی میں منعقد ہونے والی  اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر ان کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Labour reforms: Govt fully operationalises four new codes by publishing rules

Media Coverage

Labour reforms: Govt fully operationalises four new codes by publishing rules
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets Andhra Pradesh Chief Minister Shri N. Chandrababu Naidu and his family in Hyderabad
May 10, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi met the Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N. Chandrababu Naidu, and his family at his residence in Hyderabad today.

The Prime Minister said that it is always a delight to meet Shri Chandrababu Naidu and his family and exchange views on a wide range of subjects and diverse topics.

The Prime Minister wrote on X;

“In Hyderabad, went to Andhra Pradesh Chief Minister Shri Chandrababu Naidu Garu’s residence and met him along with his family. It’s always a delight to meet them and exchange views on so many diverse topics.

@ncbn”