حکومت 2022 تک بے گھر افراد کو مکانات فراہم کرانے کے لئے پابند عہد ہے: وزیر اعظم مودی
پلوامہ حملے کے قصورواروں کو اس کی بہت بھاری قیمت چکانی ہوگی: وزیر اعظم مودی
یوتمال میں آغاز کیے گئے پروجیکٹ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں گے اور ناداروں کو بااختیار بنائیں گے: وزیر اعظم

نئی دہلی،16/ فروری وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر میں یوتمال کا دورہ کیا۔ انھو ں نے ریاست میں کئی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے منتخبہ استفادہ کنندگان کو مکانات کی چابیاں سپرد کیں۔ انھو ں نے کہا ‘‘پی ایم اے وائی کے تحت یوتمال میں تقریبا 14500 نئے مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ سبھی کو مکان فراہم کرانے کا نشانہ ہم 2022 تک پورا کرلیں گے۔ یہ پکے مکانات اُن میں رہنے والوں کے خوابوں کو بھی مستحکم کریں گے’’۔

انھوں نے مہاراشٹر ریاستی دیہی روزگار مشن کے تحت اپنی مدد آپ کرنے والے خواتین کے گروپوں(ایس ایچ جیز) کو سندیں / چیک تقسیم کئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یوتمال کا پروگرام ترقی کی تمام اور ہر ایک پنچ دھارافراہم کرانے کی ہماری کوششوں کی ایک توسیع ہے یعنی بچوں کے لیے تعلیم، نوجوانوں کے لیے روزگار، بزرگ شہریوں کے لیے دوائیں، کسانوں کے لیے آب پاشی اور عوامی شکایات کا حل۔

وزیر اعظم نے ایک بٹن دباکر 500 کروڑ روپئے مالیت کے سڑک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انھوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہمسفر اجنی (ناگپور)-پُنے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انھو ں نے اس بات پر زور دیا کہ کنیکٹیویٹی ترقی کی کلید ہے اورسڑک اور ریلوے پروجیکٹ یوتمال اور اس کے آس پاس کے خطے کی مجموعی ترقی میں مددگار ہوں گے۔

 

ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ‘‘پلوامہ حملے پر ہم گہرے دُکھ اور غم وغصے کی حالت سے گزر رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے دو بہادر بیٹوں نے بھی قوم کے لیے اپنی زندگیاں قربان کی ہیں۔ ہم غمزدہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم نے حفاظتی دستوں کو پوری آزادی دے دی ہے کہ وہ مستقبل کی اپنی کارروائی کےوقت، مقام اور طریقے کا خود ہی فیصلہ کریں۔ اگر ہم خوابوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہم نے ملک کی ترقی کی خواہش کی تو یہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی وجہ سے ہی ہوا ہے’’۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ سِکل سیل بیماری کے بارے میں تحقیق کرنے کے لیے چندرپور میں ایک تحقیقی مرکز کی تعمیر کی جارہی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے سہسترکنڈ ایکلوّیہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکول کا افتتاح کیا۔ اسکول کا کیمپس 15 ایکڑ میں پھیلا ہے اور اس میں تمام جدید سہولیات ہیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا یہ اسکول قبائلی بچوں کی توقعات کو پورا کرے گا۔ یہ قبائلی علاقوں میں ایک ہزار ایکلوّیہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکول قائم کرنے کے ان کےمشن کا ایک حصہ ہے

 

وزیر اعظم نے کہا ‘‘ہم جن دھن سے لے کر وَن دھن تک قبائلیوں کی مجموعی ترقی کے مقصد کے حصول کے لیے خصوصی طور پر عہد بند ہیں۔ جن دھن نے جہاں غریبوں کو معیشت میں شامل کرنے میں مدد دی ہے وہیں وَن دھن چھوٹی موٹی جنگلی پیداوار کے ذریعے غریبوں کو اضافی آمدنی فراہم کرانے میں مدد دے رہا ہے۔ ہم چھوٹی موٹی جنگلی پیداوار کی اچھی قیمت دلانے کے لیے وَن دھن کیندر قائم کر رہے ہیں تاکہ قبائلیوں کو اپنی پیداوار کی بہتر قیمت مل سکے۔ہم نے بانس کو ایک پیڑ تسلیم کرنے والے نوٹیفکیشن کو بھی مسترد کیا ہے جس سے بانس اور اُس کی مصنوعات کے ذریعے قبائلی اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں’’

جنگ آزادی میں قبائلی بہادروں کے ذریعے کی گئی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ملک بھر میں اپنے میوزیموں اور یادگاروں میں ان کی یاد کو محفوظ کر رہے ہیں۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Modi 3.0: First 100 Days Marked by Key Infrastructure Projects, Reforms, and Growth Plans

Media Coverage

Modi 3.0: First 100 Days Marked by Key Infrastructure Projects, Reforms, and Growth Plans
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi inaugurates Phase-II of the Ahmedabad Metro Rail Project
September 16, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi inaugurated the Phase-II of the Ahmedabad Metro Rail Project today. He also interacted with students during the journey.

The Prime Minister posted on X;

“Inaugurated Phase-II of the Ahmedabad Metro Rail Project and on the way to today’s programme with energetic youngsters.”