وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے اروناچل پردیش کے انجاو ضلع میں لوہت ندی پر کلائی-II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (ایچ ای پی) کی تعمیر کے لیے 14,105.83 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دے دی ہے ۔  پروجیکٹ کی تکمیل کی تخمینہ مدت 78 ماہ ہے ۔

کُل 1200 میگاواٹ (6x190میگاواٹ اور1x60 میگاواٹ) کی نصب شدہ صلاحیت والے اس پروجیکٹ سے سالانہ 4852.95 ایم یو توانائی پیدا ہونے کی امید ہے ۔  لوہت طاس میں پہلے ہائیڈرو پروجیکٹ کے طور پر ، یہ ریاست میں بجلی کی فراہمی کو مضبوط کرے گا ، مانگ کے انتظام میں مدد کرے گا  اور قومی گرڈ کو متوازن کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔

اس پروجیکٹ کو ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹڈ اور اروناچل پردیش کی حکومت  کے درمیان ایک مشترکہ وینچر کمپنی کے ذریعے نافذ کیا جائے گا ۔   حکومت ہند سڑکوں ، پلوں اور متعلقہ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے بجٹ امداد کے طور پر 599.88 کروڑ روپے فراہم کرے گی ۔ اس کے علاوہ ریاست کے ایکویٹی شیئر کے لیے 750 کروڑ روپے کی مرکزی مالی امداد دی جائے گی ۔

ریاست کو خطے کے لیے اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی و اقتصادی فوائد کے ساتھ 12فیصد مفت بجلی اور لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ (ایل اے ڈی ایف) کے لیے مختص اضافی 1فیصد ملے گا ۔

اروناچل پردیش کے نمسائی اور انجاو ضلع میں بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئے گی ، جس میں اس پروجیکٹ کے لیے تقریبا 29 کلومیٹر سڑکوں اور پلوں کی تیاری شامل ہے ، جو زیادہ تر مقامی استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے ۔  مقامی آبادی کو بھی کئی طرح کے معاوضوں ، روزگار اور سی ایس آر سرگرمیوں سے فائدہ ہوگا ۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Railways to operate over 300 special trains for Jagannath Rath Yatra, 100 for Onam: Ashwini Vaishnaw

Media Coverage

Railways to operate over 300 special trains for Jagannath Rath Yatra, 100 for Onam: Ashwini Vaishnaw
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam highlighting the strength of courage and resilience
July 08, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi said that courage is the greatest strength of a nation. He noted that it inspires the country to remain united even in the face of difficult challenges and to move steadily towards progress, prosperity and self-reliance.

The Prime Minister shared a Sanskrit Subhashitam-

“चलन्ति गिरयः कामं युगान्तपवनाहताः।

कृच्छ्रेऽपि न चलत्येव धीराणां निश्चलं मनः।। ”

The Subhashitam conveys that even mountains, lashed by tempestuous winds, are shaken and set in motion at the time of dissolution; yet amid the gravest trials, the mind of the steadfast remains unwavering and undisturbed.

The Prime Minister wrote on X;

“धैर्य किसी राष्ट्र की सबसे बड़ी शक्ति है। इससे कठिन चुनौतियों के बीच भी देश को एकजुट रहने के साथ ही प्रगति, समृद्धि और आत्मनिर्भरता की दिशा में निरंतर आगे बढ़ने की प्रेरणा मिलती है।

चलन्ति गिरयः कामं युगान्तपवनाहताः।

कृच्छ्रेऽपि न चलत्येव धीराणां निश्चलं मनः।।”