نئی دہلی، 28 /جون۔ سفیر محترمہ نکی ہالے، جو اقوام متحدہ کی مستقل نمائندہ ہیں، انھوں نے کل وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔
سفیر ہالے نے صدر ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیراعظم نے ان سے گزارش کی کہ وہ بھی صدر ٹرمپ تک ان کی نیک خواہشات پہنچادیں، وزیراعظم نے اس موقع پر صدر موصوف سے اپنی سابقہ ملاقاتوں اور گفت و شنید کا بھی گرم جوشی سے ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جنوب ایشیا اور بھارت – پیسیفک حکمت عملیاں لائق ستائش ہیں اور وزیراعظم نے کوریا جزیرہ نما نیوکلیائی ہتھیاروں سے مبرا کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔


