ملک کے لیے اور خصوصاً میزورم کے عوام کے لیے یہ ایک تاریخی دن ہے، آج سے آئیزول بھارت کے ریلوے کے نقشے پر ہوگا: وزیر اعظم مودی
شمال مشرق بھارت کی نمو کا انجن بن رہا ہے: وزیر اعظم
ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ابھرتے ہوئے شمال مشرقی اقتصادی گلیارے میں میزورم کا ایک اہم کردار ہے: وزیر اعظم
آئندہ پیڑھی کی جی ایس ٹی کے معنی ہیں متعدد مصنوعات پر کم ٹیکس، جس سے کنبوں کے لیے زندگی آسان ہوگی: وزیر اعظم
بھارت دنیا کی سب سے تیز رفتار سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے: وزیر اعظم

میزورم کے گورنر وی کے سنگھ جی، وزیر اعلیٰ جناب لال دُہاوما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب اشونی ویشنو جی، حکومت میزوم کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر منتخبہ نمائندگان، اور میزورم کے شاندار عوام کو میرا سلام۔

میں بھگوان پتھیَن کے سامنے سر خم کرتا ہوں، جو نیلے پہاڑوں کی اس خوبصورت سرزمین کے نگراں ہیں۔ میں یہاں میزورم کے لینگپوئی ہوائی اڈے پر ہوں۔ بدقسمتی سے، خراب موسم کی وجہ سے، مجھے افسوس ہے کہ میں آپ کے ساتھ آئیزول میں شامل نہیں ہو سکا۔ لیکن میں اس وسیلے سے بھی آپ کی محبت اور پیار محسوس کر سکتا ہوں۔

دوستو،

خواہ تحریک آزادی ہو یا تعمیر ملک، میزورم کے لوگ ہمیشہ اپنا تعاون دینے کے لیے آگے آئے ہیں۔ لالنو روپوئی لیانی اور پاسلتھا کھونگچیرا جیسے لوگوں کے نظریات قوم کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔ قربانی اور خدمت، ہمت اور ہمدردی، یہ اقدار میزو معاشرے کے مرکز میں ہیں۔ آج میزورم ہندوستان کی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

دوستو،

یہ ملک کے لیے خاص طور پر میزورم کے لوگوں کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ آج سے، آئیزول ہندوستان کے ریلوے نقشے پر ہوگا۔ چند سال پہلے مجھے آئیزول ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع حاصل ہوا۔ اور آج ہم اسے فخر کے ساتھ قوم کے نام وقف کر رہے ہیں۔ دشوار گزار خطوں سمیت کئی چنوتیوں پر قابو پاتے ہوئے یہ بیرابی سائرنگ ریلوے لائن ایک حقیقت بن گئی ہے۔ ہمارے انجینئرز کی مہارت اور ہمارے کارکنوں کے جذبے نے اسے ممکن بنایا۔

 

دوستو،

ہمارے دل ہمیشہ ایک دوسرے سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ اب پہلی مرتبہ میزورم کے سائرنگ کو راجدھانی ایکسپریس کے ذریعے سیدھا دہلی سے جوڑا جائے گا۔ یہ صرف ایک ریلوے رابطہ نہیں ہے، بلکہ یہ تبدیلی کی لائف لائن ہے۔ یہ میزورم کے لوگوں کی زندگی اور معاش میں انقلاب لائے گی۔ میزورم کے کاشتکار اور کاروباری ادارے  ملک بھر میں مزید منڈیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ لوگ تعلیم اور حفظانِ صحت کے لیے مزید متبادلوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس سے سیاحت، نقل و حمل اور مہمان نوازی کے شعبوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

دوستو،

طویل عرصے سے ہمارے ملک میں کچھ سیاسی جماعتیں ووٹ بینک کی سیاست کرتی رہی ہیں۔ ان کی توجہ ہمیشہ ان جگہوں پر مرکوز رہتی تھی جہاں زیادہ ووٹ اور سیٹیں تھیں۔ میزورم جیسی ریاستوں سمیت پورے شمال مشرق کو اس رویہ کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ لیکن ہمارا نقطہ نظر بہت مختلف ہے۔ جو پہلے نظر انداز کیے جاتے تھے، اب سب سے آگے ہیں۔ وہ جو کبھی پسماندہ تھے، اب مرکزی دھارے میں شامل ہیں! گذشتہ 11 برسوں سے، ہم شمال مشرق کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ خطہ ہندوستان کی ترقی کا انجن بن رہا ہے۔

دوستو،

متعدد برسوں کے دوران، شمال مشرق کی کئی ریاستوں کو پہلی مرتبہ ہندوستان کے ریل نقشے میں شامل کیا گیا ہے۔ دیہی سڑکیں اور شاہراہیں، موبائل کنیکٹیویٹی اور انٹرنیٹ کنیکشن، بجلی، نل کے ذریعہ پانی اور ایل پی جی کنکشن، حکومت ہند نے ہر طرح کے کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ میزورم کو ہوائی سفر کے لیے یو ڈی اے این (اُڈان)اسکیم سے بھی فائدہ ہوگا۔ جلد ہی یہاں پر ہیلی کاپٹر خدمات شروع ہو جائیں گی۔ اس سے میزورم کے دور دراز علاقوں تک رسائی میں بہتری آئے گی۔

 

دوستو،

ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ابھرتے ہوئے شمال مشرقی اقتصادی گلیارے دونوں میں میزورم کا اہم کردار ہے۔ کالادان  ملٹی موڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ اور سائرنگ ہماونگ بوچھواہ ریلوے لائن کے ساتھ میزورم بھی جنوب مشرقی ایشیا کے ذریعے خلیج بنگال سے جڑ جائے گا۔ اس کی وجہ سے پورے شمال مشرقی ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا میں تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

دوستو،

میزورم کو باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا گیا ہے۔ ہمارا کام انہیں بااختیار بنانا ہے۔ ہماری حکومت نے پہلے ہی یہاں 11 ایکلویہ رہائشی اسکول شروع کیے ہیں۔ مزید 6 اسکولوں میں کام شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہمارا شمال مشرق بھی اسٹارٹ اپس کا ایک بڑا مرکز بن رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس خطے میں تقریباً 4,500 اسٹارٹ اپس اور 25 انکیوبیٹرز کام کر رہے ہیں۔ میزورم کے نوجوان اس تحریک میں سرگرمی سے شامل ہو رہے ہیں اور اپنے اور دوسروں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

دوستو،

ہندوستان تیزی سے عالمی کھیلوں کا ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اس سے ملک میں کھیلوں کی معیشت بھی پیدا ہو رہی ہے۔ میزورم میں کھیلوں کی شاندار روایت ہے، جس نے فٹ بال اور دیگر کھیلوں میں بہت سے چیمپئن بنائے۔ ہماری کھیلوں کی پالیسیاں میزورم کو بھی فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت، ہم جدید کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں مدد کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، ہماری حکومت نے بھی ایک قومی کھیل پالیسی، کھیلو انڈیا کھیل نیتی  متعارف کرائی ہے۔ اس سے میزورم کے نوجوانوں کے لیے مواقع واشگاف ہوں گے۔

 

دوستو،

خواہ ہمارے ملک میں ہوں یا بیرون ملک، مجھے شمال مشرق کی خوبصورت ثقافت کے سفیر کا کردار ادا کرنے سے بہت خوشی ہوتی ہے۔ ایسے پلیٹ فارموں کی حوصلہ افزائی کرنے سے مسرت حاصل ہوتی ہے جو شمال مشرق کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ چند ماہ قبل مجھے دہلی میں اشٹ لکشمی ملے میں شرکت کا موقع حاصل ہوا۔ اس میں ٹیکسٹائل، دستکاری، جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات اور شمال مشرق کی سیاحت کی صلاحیت کی نمائش کی گئی۔ رائزنگ نارتھ ایسٹ سمٹ میں، میں نے سرمایہ کاروں کو شمال مشرق کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ سربراہی اجلاس بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور منصوبوں کے لیے راہیں کھول رہا ہے۔ جب میں مقامی کے لیے ووکل ہونے کی بات کرتا ہوں تو اس سے شمال مشرقی کے کاریگروں اور کاشتکاروں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔ میزورم کی بانس کی مصنوعات، نامیاتی ادرک، ہلدی اور کیلے مشہور ہیں۔

دوستو،

ہم زندگی کی آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ حال ہی میں آئندہ پیڑھی کی جی ایس ٹی اصلاحات کا اعلان کیا گیا ہےجس کا مطلب ہے کہ متعدد مصنوعات پر کم ٹیکس، اور اس کے نتیجے میں خاندانوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔ 2014 سے پہلے ٹوتھ پیسٹ، صابن اور تیل جیسی روزمرہ کی اشیاء پر بھی 27 فیصد ٹیکس عائد تھا۔ آج صرف 5فیصد جی ایس ٹی لاگو ہے۔ کانگریس کے دور میں ادویات، ٹیسٹ کٹس اور انشورنس پالیسیوں پر بھاری ٹیکس لگایا جاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ حفظانِ صحت مہنگی تھی اور بیمہ عام خاندانوں کی دسترس سے باہر تھا۔ لیکن آج یہ سب چیزیں سستی ہوگئی ہیں۔ جی ایس ٹی کی نئی شرحوں سے کینسر جیسی سنگین بیماریوں کی ادویات بھی قابل استطاعت ہو جائیں گی۔ 22 ستمبر کے بعد سیمنٹ اور تعمیراتی سامان بھی قابل استطاعت ہو جائے گا۔ اسکوٹر اور کاریں بنانے والی کئی کمپنیاں پہلے ہی قیمتیں کم کر چکی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس بار تہواروں کا موسم ملک بھر میں اور بھی زیادہ پرجوش ہوگا۔

 

دوستو،

اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر، زیادہ تر ہوٹلوں پر جی ایس ٹی کو کم کر کے صرف 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ مختلف مقامات کا سفر، ہوٹلوں میں قیام اور باہر کھانا سستا ہو جائے گا۔ اس سے زیادہ لوگوں کو ہمارے ملک کے مختلف حصوں میں سفر کرنے، دریافت کرنے اور لطف اندوز ہونے میں مدد ملے گی۔ شمال مشرقی جیسے سیاحتی مرکز خاص طور پر اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

دوستو،

ہماری معیشت نے 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 7.8 فیصد کی ترقی دیکھی ہے۔ اس کا مطلب ہے، ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔ ہم میک ان انڈیا اور برآمدات میں بھی اضافہ ملاحظہ کر رہے ہیں۔ آپریشن سندور کے دوران آپ سب نے دیکھا کہ کس طرح ہمارے فوجیوں نے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کو سبق سکھایا۔ پوری قوم ہماری مسلح افواج پر فخر کے جذبے سے سرشار تھی۔ اس آپریشن میں ہندوستان میں بنائے گئے ہتھیاروں نے ہمارے ملک کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہماری معیشت اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی ہماری قومی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔

دوستو،

ہماری حکومت ہر شہری، ہر کنبے اور ہر علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے پابند عہد ہے۔ لوگوں کو بااختیار بنانے سے ہی ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ اس سفر میں میزورم کے لوگ بہت اہم کردار ادا کریں گے۔ ایک مرتبہ پھر، میں آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہندوستان کے ریلوے نقشے میں آئیزول کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ آج موسم کی وجہ سے میں آئیزول نہیں آ سکا۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم بہت جلد ملیں گے۔ شکریہ!

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's electronics exports cross $47 billion in 2025 on iPhone push

Media Coverage

India's electronics exports cross $47 billion in 2025 on iPhone push
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Visit of His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of UAE to India
January 19, 2026
S.NoAgreements / MoUs / LoIsObjectives

1

Letter of Intent on Investment Cooperation between the Government of Gujarat, Republic of India and the Ministry of Investment of the United Arab Emirates for Development of Dholera Special Investment region

To pursue investment cooperation for UAE partnership in development of the Special Investment Region in Dholera, Gujarat. The envisioned partnership would include the development of key strategic infrastructure, including an international airport, a pilot training school, a maintenance, repair and overhaul (MRO) facility, a greenfield port, a smart urban township, railway connectivity, and energy infrastructure.

2

Letter of Intent between the Indian National Space Promotion and Authorisation Centre (IN-SPACe) of India and the Space Agency of the United Arab Emirates for a Joint Initiative to Enable Space Industry Development and Commercial Collaboration

To pursue India-UAE partnership in developing joint infrastructure for space and commercialization, including launch complexes, manufacturing and technology zones, incubation centre and accelerator for space start-ups, training institute and exchange programmes.

3

Letter of Intent between the Republic of India and the United Arab Emirates on the Strategic Defence Partnership

Work together to establish Strategic Defence Partnership Framework Agreement and expand defence cooperation across a number of areas, including defence industrial collaboration, defence innovation and advanced technology, training, education and doctrine, special operations and interoperability, cyber space, counter terrorism.

4

Sales & Purchase Agreement (SPA) between Hindustan Petroleum Corporation Limited, (HPCL) and the Abu Dhabi National Oil Company Gas (ADNOC Gas)

The long-term Agreement provides for purchase of 0.5 MMPTA LNG by HPCL from ADNOC Gas over a period of 10 years starting from 2028.

5

MoU on Food Safety and Technical requirements between Agricultural and Processed Food Products Export Development Authority (APEDA), Ministry of Commerce and Industry of India, and the Ministry of Climate Change and Environment of the United Arab Emirates.

The MoU provides for sanitary and quality parameters to facilitate the trade, exchange, promotion of cooperation in the food sector, and to encourage rice, food products and other agricultural products exports from India to UAE. It will benefit the farmers from India and contribute to food security of the UAE.

S.NoAnnouncementsObjective

6

Establishment of a supercomputing cluster in India.

It has been agreed in principle that C-DAC India and G-42 company of the UAE will collaborate to set up a supercomputing cluster in India. The initiative will be part of the AI India Mission and once established the facility be available to private and public sector for research, application development and commercial use.

7

Double bilateral Trade to US$ 200 billion by 2032

The two sides agreed to double bilateral trade to over US$ 200 billion by 2032. The focus will also be on linking MSME industries on both sides and promote new markets through initiatives like Bharat Mart, Virtual Trade Corridor and Bharat-Africa Setu.

8

Promote bilateral Civil Nuclear Cooperation

To capitalise on the new opportunities created by the Sustainable Harnessing and Advancement of Nuclear Energy for Transforming India (SHANTI) Act 2025, it was agreed to develop a partnership in advance nuclear technologies, including development and deployment of large nuclear reactors and Small Modular Reactors (SMRs) and cooperation in advance reactor systems, nuclear power plant operations and maintenance, and Nuclear Safety.

9

Setting up of offices and operations of UAE companies –First Abu Dhabi Bank (FAB) and DP World in the GIFT City in Gujarat

The First Abu Dhabi Bank will have a branch in GIFT that will promote trade and investment ties. DP World will have operations from the GIFT City, including for leasing of ships for its global operations.

10

Explore Establishment of ‘Digital/ Data Embassies’

It has been agreed that both sides would explore the possibility of setting up Digital Embassies under mutually recognised sovereignty arrangements.

11

Establishment of a ‘House of India’ in Abu Dhabi

It has been agreed in Principle that India and UAE will cooperate on a flagship project to establish a cultural space consisting of, among others, a museum of Indian art, heritage and archaeology in Abu Dhabi.

12

Promotion of Youth Exchanges

It has been agreed in principle to work towards arranging visits of a group of youth delegates from either country to foster deeper understanding, academic and research collaboration, and cultural bonds between the future generations.