وزیر اعظم موریسن اور سابق وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کا ان کی قیادت کے لیے شکریہ
اتنے کم وقت میں ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے پر دستخط کرنا دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے
’’اس معاہدے کی بنیاد پر ہم سپلائی چینز کی لچک کو بڑھانے کے قابل ہو جائیں گے، اور ہند-بحرالکاہل خطے کے استحکام میں بھی اپنی حصہ رسدی کریں گے‘‘
’’یہ معاہدہ ہمارے درمیان طلباء، پیشہ ور افراد اور سیاحوں کے تبادلے کو آسان بنائے گا، جس سے لوگوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘‘
آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیراعظم موریسن،

آسٹریلیا اور ہندوستان کے وزرائے تجارت

اور  دونوں ملکوں کے وہ  تمام  دوست جو ہمارے ساتھ شرکت کررہے ہیں

نمسکار!

ایک مہینے سے بھی کم وقت میں آج میں اپنے دوست اسٹاک کے ساتھ تیسری  مرتبہ  روبرو ہوں۔ گزشتہ ہفتے ہمارے درمیان ورچوئل سمٹ میں بہت سودمند  بات چیت ہوئی تھی۔  اس وقت ہم نے اپنی ٹیموں کو  اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ  مذاکرات کو جلد از جلد  مکمل   کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اور مجھے بہت خوشی ہے کہ آج اس اہم معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔ اس غیر معمولی  کامیابی کے لئے میں دونوں ملکوں کے وزرائے تجارت اور عہدیداروںکو دلی مبارک باد دیتا ہوں۔

میں آسٹریلیا کے  سابق وزیراعظم اور موجودہ وزیراعظم ماریسن کے تجارتی ایلچی  ٹونی ایبٹ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں  ان کی کوششوں نے اس عمل کو تیز کرنے میں بہت تعاون کیا ہے۔

دوستو!

اتنے کم وقفے میں  ایسے اہم معاہدے پر رضامندی ہونا، یہ دیکھاتا ہے کہ دونوں ملکوں کے دمیان  آپس میں  کتنا اعتماد  ہے۔ یہ ہمارے دو طرفہ رشتوں کے لئے  ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہماری معیشت کے درمیان ایک دوسرے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی  وسیع صلاحیت ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس معاہدے سے ہم ان مواقع کا پورا فائدہ  اٹھا پائیں گے۔  یہ معاہدہ  ، طلبا ، پیشہ ور افراد  اور سیاحوں  کے تبادلوں کو آسان بنائے گا اور تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔  میں ایک بار پھر    بھارت-آسٹریلیاا قتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے  ’’انڈ-اوس  ای سی ٹی اے’’ کے موثر  اور کامیاب مذاکرات کے لئے دونوں ملکوں کی ٹیموں  کو   ایک بار پھر مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیراعظم موریسن  کے ذریعہ آج کی تقریب میں شرکت  پر میں دلی   طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور   آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات   کے کامیاب  انعقاد  کےلئے  نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں  اور میں  خواتین کے   عالمی کرکٹ کپ   کے فائنل کے لئے ، جو کل کھیلا جائے گا،  آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

نمسکار!

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India aims to ready five small nuclear reactors by 2033

Media Coverage

India aims to ready five small nuclear reactors by 2033
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister announces fast-track courts for paper leak cases to safeguard the future of youth
July 23, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today emphasized that nothing is more important than the welfare and future of the youth.

The Prime Minister stated that the government has decided to set up fast-track courts to ensure swift and stringent punishment for those involved in paper leaks. Shri Modi noted that he has directed the concerned authorities and officials to take all necessary steps in this regard, adding that this continues a series of measures aimed at safeguarding the interests of students.

The Prime Minister firmly asserted that those who try to harm the future of the youth will not be spared.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Nothing is more important than the welfare and future of our youth!

We have decided to set up fast-track courts to ensure swift and stringent punishment for those involved in paper leaks. Have directed the concerned authorities and officials to take all necessary steps in this regard. This continues our series of steps for safeguarding the interests of students.

Those who try to harm the future of our youth will not be spared.

देश के युवाओं का हित और उनका भविष्य हमारी सर्वोच्च प्राथमिकता है।

पेपर लीक के सभी मामलों में दोषियों को जल्द से जल्द कठोर दंड देने के लिए, केस के त्वरित निस्तारण के लिए फास्ट ट्रैक कोर्ट्स का गठन किया जाएगा। इस संबंध में निर्देश दे दिए गए हैं कि संबंधित विभाग आवश्यक कार्रवाई सुनिश्चित करें।

विद्यार्थियों के हितों को सुरक्षित करने के लिए, सरकार द्वारा लिए जा रहे निर्णयों की श्रृंखला में ये एक महत्वपूर्ण कदम है।

युवाओं के भविष्य के साथ खिलवाड़ करने वाले किसी भी व्यक्ति को बख्शा नहीं जाएगा।"