وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی طرف سے شانتی بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بھارت کے ٹیکنالوجی کے منظر نامے کے لیے ایک یکسر تبدیلی کا لمحہ قرار دیا ہے ۔

بل کی حمایت کرنے پر ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مصنوعی ذہانت کو محفوظ طریقے سے طاقت دے گا ، ماحولیات کے لئے سازگار مینوفیکچرنگ میں مدد کرے گا اور ملک اور دنیا کے لیے ماحولیات کے موافق توانائی کے مستقبل کو فیصلہ کن فروغ دے گا ۔

جناب مودی نے کہا کہ شانتی بل نجی شعبے اور نوجوانوں کے لیے بھی بے شمار مواقع کھولے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت میں سرمایہ کاری ، اختراع اور تعمیر کا مثالی وقت ہے ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا ؛

‘‘پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی طرف سے شانتی بل کی منظوری ہمارے ٹیکنالوجی منظر نامے کے لیے ایک یکسرتبدیلی کا لمحہ ہے ۔  میں ان ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کی منظوری کی حمایت کی ہے ۔  اے آئی کو محفوظ طریقے سے طاقت دینے سے لے کرماحولیات کے لئے سازگار مینوفیکچرنگ کو فعال کرنے تک ، یہ ملک اور دنیا کے لیے ماحولیات کے موافق توانائی کے مستقبل کو فیصلہ کن فروغ فراہم کرتا ہے ۔  یہ نجی شعبے اور ہمارے نوجوانوں کے لیے بے شمار مواقع بھی کھولتا ہے ۔  یہ بھارت میں سرمایہ کاری ، اختراع اور تعمیر کا مثالی وقت ہے! ’’

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Indian youth are at the forefront of tech-led growth, innovation: PM Modi

Media Coverage

Indian youth are at the forefront of tech-led growth, innovation: PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi arrives in Slovakia
June 15, 2026

PM Modi arrived in Bratislava, Slovakia, marking an important milestone in India-Slovakia relations. He was warmly welcomed upon arrival..

The visit provides an opportunity to further deepen bilateral ties between India and Slovakia and explore new avenues of cooperation across key sectors. It also reflects the growing engagement between the two countries and their shared commitment to strengthening the partnership for mutual growth and development.

During the visit, PM Modi will hold meetings with President Peter Pellegrini and PM Robert Fico to review and discuss ways to further expand collaborations.