کینیڈا کےکنانسکس میں جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پروزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر ایچ ای مرزسے ملاقات کی۔ مئی 2025 میں چانسلر مرز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے چانسلر کو انتخابات میں کامیابی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر جرمنی کی حکومت کی طرف سے تعزیت کے لیے بھی تعریف کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پائیدار رفتار پر خوشی کا اظہار کیا اور تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، سبز اور پائیدار ترقیاتی شراکت داری، سبز توانائی، ٹیکنالوجی، اختراع، تعلیم اور نقل و حرکت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور متنوع بنانے پر اتفاق کیا، کیونکہ یہ 25 سال پورے ہونے کا سنگ میل ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی دنیا میں امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے جرمنی کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے اقدامات کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کے لیے چانسلر مرز کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بھارت میں چانسلر مرز کا باہمی طور پر مناسب وقت پر استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
Delighted to hold talks with Chancellor Friedrich Merz on the sidelines of the G7 Summit in Canada. India and Germany are close friends, connected by shared values. This year we mark 25 years of our Strategic Partnership. We discussed how to work even more closely in areas like… pic.twitter.com/9vEiYCqyXW
— Narendra Modi (@narendramodi) June 17, 2025
Ich freue mich, am Rande des G7-Gipfels in Kanada Gespräche mit Bundeskanzler Friedrich Merz zu führen. Indien und Deutschland sind enge Freunde, die durch gemeinsame Werte verbunden sind. In diesem Jahr feiern wir das 25-jährige Bestehen unserer strategischen Partnerschaft. Wir… pic.twitter.com/yMlTCAKNob
— Narendra Modi (@narendramodi) June 17, 2025


