کینیڈا کےکنانسکس میں  جی-7 سربراہی اجلاس کے حاشیے پروزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر ایچ ای مرزسے ملاقات کی۔ مئی 2025 میں چانسلر مرز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے چانسلر کو انتخابات میں کامیابی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے احمد آباد میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے پر جرمنی کی حکومت کی طرف سے تعزیت کے لیے بھی تعریف کا اظہار کیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پائیدار رفتار پر خوشی کا اظہار کیا اور تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، سبز اور پائیدار ترقیاتی شراکت داری، سبز توانائی، ٹیکنالوجی، اختراع، تعلیم اور نقل و حرکت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور متنوع بنانے پر اتفاق کیا، کیونکہ یہ 25 سال پورے ہونے کا سنگ میل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی دنیا میں امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے جرمنی کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے اقدامات کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کے لیے چانسلر مرز کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بھارت میں چانسلر مرز کا باہمی طور پر مناسب وقت پر استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Tractor sales cross 10 lakh mark in FY26 on strong rural demand, GST cut

Media Coverage

Tractor sales cross 10 lakh mark in FY26 on strong rural demand, GST cut
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 12 اپریل 2026
April 12, 2026

Trust, Technology & Transformation: How India is Building a Viksit Bharat Under PM Modi