پائیدار توانائی وسائل کے ذریعہ ہی پائیدار ترقی ممکن ہے
جو کچھ بھی اہداف بھارت نے اپنے لئے طے کئے ہیں ، میں انہیں چیلنج کے طور پر نہیں بلکہ موقع کے طور پر سمجھتا ہوں
زیادہ باصلاحیت اورفعال شمسی موڈیول مینوفیکچرنگ کے لئے 19.5 ہزار کروڑروپے کا بجٹ اعلان ، جو شمسی موڈیول اور متعلقہ مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور تحقیق وترقی کے لئے بھارت کو ایک عالمی ہب بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا
بیٹریوں پر انحصار بڑھانے کی پالیسی اور باہم اثر پذیر معیارات سے متعلق اس سال کے بجٹ میں تجاویز شامل کی گئی ہیں، ان سے بھارت میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال میں درپیش مسائل کم ہوں گے
بجلی کو ذخیرہ کرنے کے چیلنج نے بجٹ میں خاطر خواہ توجہ حاصل کی ہے
دنیا ، ہر طرح کے قدرتی وسائل کو ختم ہوتا دیکھ رہی ہے،اس طرح کی صورتحال میں مدوّر معیشت وقت کا تقاضہ ہے اور ہم کو اسے اپنی زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانا ہے

وزیر اعظم جناب نریند ر مودی نے آج پائیدار ترقی کے لئے توانائی کے بارے میں ایک ویبنار سے خطاب کیا ۔ بجٹ کے بعد ویبنار کے سلسلے میں  یہ نواں  ویبنار ہے، جس سے وزیر اعظم نے خطاب کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ  پائیدار ترقی کے لئے توانائی   نہ صرف  بھارتی روایت کے ہم آہنگ  یا عین مطابق ہے بلکہ یہ مستقبل کی ضرورتوں  اور آرزوؤں کوحاصل کرنے کا ایک راستہ  بھی ہے۔  وزیراعظم  نے کہا کہ پائیدار ترقی صرف توانائی کے ٹھوس وسائل  کے ذریعہ ممکن ہے ۔وزیراعظم نے 2070 تک نیٹ صفر  تک پہنچنے کے لئے گلاسگو میں کئے گئے اپنے  عزم کو دوہرایا ۔ انہوں نے  ماحولیاتی پائیدار طرز زندگی سے متعلق  لائف  (ایل آئی ایف ای ) کے اپنے وژن کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ،  بین الاقوامی شمسی اتحاد جیسے  عالمی اشتراک میں لیڈر شپ فراہم کررہا ہے ۔  انہوں نے  500 گیگاواٹ  غیر فوسل توانائی   کی صلاحیت  حاصل کرنے  کے  نشانے کے  بارے میں بات چیت کی اور 2030 تک  غیر فوسل توانائی کے ذریعہ  نصب شدہ  50فیصدتوانائی  کی صلاحیت حاصل کرنے کے بارے میں بھی بات کی ۔وزیراعظم نے کہا ، جو کچھ اہداف  بھارت نے اپنے لئے طے کئے ہیں ،  میں  انہیں  چیلنجز  کے طورپر نہیں  بلکہ ایک موقع کے طور پر دیکھتا  ہوں ۔  بھارت  گزشتہ کچھ سالوں سے اس وژن کے ساتھ پیش قدمی کررہا ہے اور یہی وژن اس سال کے بجٹ میں  پالیسی سطح  پر آگے لے گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں زیادہ صلاحیت کے شمسی موڈیول مینوفیکچرنگ  کے لئے 19.5  کروڑروپے کا اعلان کیا گیا ہے ، جو  ہندوستان کو   مینوفیکچرنگ   اور شمسی موڈیولز  کی تحقیق وترقی اور اس سے متعلق مصنوعات کے لئے  ایک عالمی  ہب بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

حال ہی میں  اعلان کئے گئے نیشنل ہائڈروجن مشن کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت  گرین ہائڈ روجن کا ہب  بن سکتا ہے،شرط  یہ ہے کہ اس کا موروثی فائدہ   ،ترک کی گئی قابل تجدید توانائی   پاور کی شکل میں ہو۔  انہوں  نے  اس شعبے میں  پرائیویٹ سیکٹر کی کوششوں کے لئے بھی کہا ۔

 جناب مودی نے  توانائی  کو ذخیرہ کرنے کے چیلنج  کی جانب بھی اشار ہ کیا ، جو  بجٹ میں  خاطر خواہ توجہ حاصل کرپائی ہے۔ بیٹری  پر انحصار بڑھانے کی پالیسی اور باہم اثر پذیر ی ، معیارات  سے  متعلق   اس سال کے بجٹ میں تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ ان سے ہندوستان میں بجلی کی گاڑیوں کے استعمال میں در پیش مسائل کم ہوں گے۔

وزیراعظم نے زوردیتے ہوئے کہا کہ توانائی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ  توانائی کو  بچانا بھی  پائیداری کے لئے یکساں  طور پر اہم ہے۔انہوں نے شرکا کو تلقین کی کہ آپ کو اس طر  ح کا م کرنا چاہئے کہ ملک میں اے سی، فعال ہیٹرز ،گیسرز  اور اوون  کو  کیسے  توانائی سے پُر  زیادہ   موثر بنایا جائے ۔

فعال توانائی ، مصنوعات کو ترجیح دینے کی ضرورت  پر زوردیتے ہوئے وزیر اعظم نے بڑے  پیمانے پر ایل ای ڈی بلب کے فروغ  کی مثال پیش کی ۔  انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت  نے پیداوار کو فروغ دے کر ایل ای ڈی بلب کی لاگت کو کم کیا اور اس کے بعد اجولا اسکیم  کے تحت 37  کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے ۔اس سے 48 ہزار ملین کلوواٹ  گھنٹہ بجلی  کی بچت ہوئی   اور  غریبوں  اور متوسط طبقے کے کنبوں کے بجلی کے بلوں میں تقریباََ 20  ہزار  کروڑروپے کی بچت ہوئی ۔اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات  یہ ہے کہ سالانہ کاربن اخراج میں  4 کروڑٹن کی کمی دیکھی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں   پر ایل ای ڈی بلب کی روشنی  کی وجہ سے  ہر سال  مقامی ادارے 6000 کروڑروپے کی بچت کررہے ہیں۔

کوئلے کو گیس کی شکل دینا  کوئلے کے لئے ایک صاف متبادل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں کوئلے کو گیس کی شکل دینے کے لئے چار پائلیٹ  پروجیکٹس کا اعلان کیا گیا ہے جو ان  پروجیکٹوں کی تکنیکی اور مالی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کریں گے۔اسی طرح حکومت لگاتار ایتھنول بلینڈنگ  کو فروغ دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے   غیر بلینڈڈ والے ایندھن کے لئے فاضل  ایکسائز ڈیوٹی کے بارے میں جمع لوگوں کو بتایا ۔ اندور  میں گوبردھن  پلانٹ کے حالیہ افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اگلے دوسال میں  ملک میں  اس طرح کے  500 یا  1000 پلانٹ لگاسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے ہندوستان میں توانائی کی مانگ میں مستقبل میں اضافے کے بارے میں بات کی اور قابل تجدید توانائی کے لئے   اہم تغیر کا ذکر کیا ۔  انہوں  نے  ہندوستان میں  24 سے  25  کروڑ گھروں میں صاف ستھرا کھانا پکانے ،  جھیلوں میں شمسی  پینل  ، ہاؤس ہولڈ  گارڈن  یا بالکنی میں شمسی درخت اور شمسی درخت سے گھروں کے  لئے  15  فیصد توانائی یا بجلی حاصل کرنے کے لئے اس سمت میں کئے گئے  اقدامات  کا  ذکر کیا ۔انہوں نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کےلئے بہت چھوٹی  ہائڈل  پروجیکٹوں کا  پتہ لگانے کی بھی تجویز  پیش  کی ۔ دنیا  ہر طرح کے قدرتی وسائل کو ختم ہوتا دیکھ رہی ہے لہٰذا  اس طرح کے منظر نامے میں  مدوّر معیشت وقت کی مانگ  ہے اور ہم کو   اسے  اپنی زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانا ہے ۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Pyaaz Khaate Hai, Dimaag Nahi': PM Modi's Jhalmuri Video Breaks The Internet With 100M+ Views

Media Coverage

Pyaaz Khaate Hai, Dimaag Nahi': PM Modi's Jhalmuri Video Breaks The Internet With 100M+ Views
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives in a mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam
April 21, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to a mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam. Shri Modi also wished speedy recovery for those injured in the mishap.

The Prime Minister announced an ex-gratia from PMNRF of Rs. 2 lakh to the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 for those injured.

The Prime Minister posted on X:

“Saddened to hear about the loss of lives due to the mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam. My deepest condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover at the earliest: PM @narendramodi"

"The Prime Minister has announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000." 

"തൃശൂരിലെ പടക്ക നിർമാണശാലയിലുണ്ടായ അപകടത്തിൽ നിരവധി ജീവനുകൾ പൊലിഞ്ഞ വാർത്തയറിഞ്ഞതിൽ ദുഃഖമുണ്ട്. പ്രിയപ്പെട്ടവരെ നഷ്ടപ്പെട്ടവരുടെ വേദനയിൽ പങ്കുചേരുന്നു. പരിക്കേറ്റവർ എത്രയും വേഗം സുഖം പ്രാപിക്കട്ടെ: പ്രധാനമന്ത്രി

@narendramodi."

"മരിച്ച ഓരോ വ്യക്തിയുടെയും കുടുംബത്തിന് പ്രധാനമന്ത്രിയുടെ ദേശീയ ദുരിതാശ്വാസ നിധിയിൽ (PMNRF) നിന്ന് 2 ലക്ഷം രൂപ ധനസഹായം നൽകുമെന്ന് പ്രധാനമന്ത്രി അറിയിച്ചു. പരിക്കേറ്റവർക്ക് 50,000 രൂപ വീതം നൽകും."