حیاتیاتی ایندھن سے خام تیل کی درآمدات پر انحصار کم ہو سکتا ہے اور اس سے صاف ستھری فضا سازگار ہو سکتی ہے: وزیر اعظم مودی
حیاتیاتی ایندھن سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ دیہی ملازمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے: وزیر اعظم مودی
حیاتیاتی ایندھن سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ دیہی ملازمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے: وزیر اعظم مودی
ایتھنول بلینڈنگ پروگرام کے تحت پیٹرول میں ایتھنول ملانے کے نتیجے میں تقریباً 4,000 کروڑ روپئے کی بچت ہو گئی ہے ؛ اس سے کسانوں کو بھی فائدہ پہنچا ہے : وزیر اعظم مودی
ہم کوڑے کچرے سے حیاتیاتی سی این جی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؛ عوامی ٹرانسپورٹ میں سی این جی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے اور ہم سی این جی کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں : وزیر اعظم

نئی دہلی،10اگست2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں حیاتیاتی ایندھن کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کسانوں، سائنسدانوں، صنعت کاروں، طلباء، سرکاری افسران اور قانون سازوں پر مشتمل ایک گونا گوں اجتماع سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حیاتیاتی ایندھن اکیسویں صدی میں ہندوستان کو نئی رفتار فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فصلوں سے پیدا کیا جانے والا ایندھن ہے جو کہ گاؤں اور شہروں، دونوں میں ہی لوگوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی ایندھن سے ایتھانول کی پیداوار کرنے کے منصوبے کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب جناب اٹل بہاری واجپئی ملک کے وزیر اعظم تھے۔ 2014ء کے بعد ایتھانول کی آمیزش کے پروگرام کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے علاوہ گزشتہ سال 4000کروڑ روپے کی مالیت کے غیر ملکی زر مبادلہ کی بچت کرنے میں مدد ملی ہے۔ اگلے چار برسوں کے دوران اس بچت کو تقریباً 12ہزار کروڑ روپے تک پہنچانے کا نشانہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت بایوماس کو بایو فیول میں منتقل کرنے کی کوشش کے تئیں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہی ہے۔ 12جدید ترین ریفائنریاں قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس عمل کے دوران بڑے پیمانے پرروزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جن دھن، وندھن اور گوبردھن جیسی اسکیمیں ملک کے غریبوں، قبائلی آبادیوں اور کسانوں کی زندگیوں کو بدلنے میں تعاون فراہم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی ایندھن کی تبدیلی کی صلاحیتوں اور امکانات کو صرف طلباء ، اساتذہ، سائنسدانوں، صنعت کاروں اور عوام کی شراکت داری کے ذریعہ ہی بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اجتماع میں موجود ہر ایک فرد سے زور دے کر کہا کہ وہ حیاتیاتی ایندھن کے فوائد کو دیہی علاقوں تک پہنچانے میں تعاون کریں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس موقع پر ‘‘حیاتیاتی ایندھن سے متعلق قومی پالیسی 2018’’پر ایک کتابچہ کا بھی اجرا ءکیا۔۔ علاوہ ازیں انہوں نے ‘‘پرو ایکٹیو اینڈ ریسپانسیوفیسیلئیشن بائی انٹریکٹیو اینڈ ورچوس انوارنمنٹل سنگل ونڈو ہب’’ (پریویش) کو بھی لانچ کیا۔

 

बायोफ्यूल सिर्फ विज्ञान नहीं है बल्कि वो मंत्र है जो 21वीं सदी के भारत को नई ऊर्जा देने वाला है

बायोफ्यूल यानि फसलों से निकला ईंधन, कूड़े-कचरे से निकला ईंधन

ये गांव से लेकर शहर तक के जीवन को बदलने वाला है

आम के आम, गुठली के दाम की जो पुरानी कहावत है, उसका ये आधुनिक रूप है: PM

— PMO India (@PMOIndia) August 10, 2018

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Gyan Bharatam Portal Houses Over 88,800 Manuscripts, Government Informs Lok Sabha

Media Coverage

Gyan Bharatam Portal Houses Over 88,800 Manuscripts, Government Informs Lok Sabha
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses delight as Sarnath is inscribed on the UNESCO World Heritage List
July 25, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed that it is a proud moment for every Indian, sharing his delight that Sarnath in Uttar Pradesh has been inscribed on the UNESCO World Heritage List.

He noted that Sarnath has a close association with Lord Buddha, whose timeless message of wisdom, compassion and harmony inspires the world.

Shri Modi highlighted that this recognition celebrates India’s profound civilisational and spiritual heritage. The Prime Minister observed that it will also inspire more people across the world to come to Sarnath and connect with the ideals of Lord Buddha.

In a post on X, the Prime Minister shared:

 "A proud moment for every Indian!

Delighted that Sarnath in Uttar Pradesh has been inscribed on the UNESCO World Heritage List.

Sarnath has a close association with Lord Buddha, whose timeless message of wisdom, compassion and harmony inspires the world.

This recognition celebrates India’s profound civilisational and spiritual heritage. It will also inspire more people across the world to come to Sarnath and connect with the ideals of Lord Buddha.

@UNESCO"