On one hand, the Government is trying to make the Armed Forces stronger; and on the other hand, there are those who do not want our Armed Forces to be strong: PM Modi
When it comes to the country's security and the requirements of the Armed Forces, our Government keeps only the interest of the nation in mind: PM
Those who deal only in lies are casting aspersions on the defence ministry, on the Air Force, and even on a foreign government: PM Modi

نئی دہلی،16/دسمبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی، جو اترپردیش کے ایک روزہ دورے پر ہیں، نے آج رائے بریلی میں ماڈرن کوچ فیکٹری کا دورہ کیا۔ ایک عوامی جلسے میں انھوں نے 900ویں کوچ اور ایک ہمسفر ریک کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انھوں نے رائے بریلی میں بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، افتتاح کیا یا ان کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج جن پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا گیا ، افتتاح کیا گیا یا جن کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا مجموعی طور پر ان کی مالیت ایک ہزار کروڑ روپئے ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماڈرن کوچ فیکٹری نوجوانوں کو روزگار فراہم کرا رہی ہے اور یہ رائے بریلی کو ریل کوچ تیار کرنے کا ایک عالمی مرکزی بنادے گی ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ 1971 میں آج ہی کے دن ہندوستانی فوج نے ان کو شکست دی تھی جو دہشت ، ظلم اور لاقانونیت کی علامت ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک طرف تو حکومت مسلح دستوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو مسلح دستوں کو مضبوط بنانا نہیں چاہتے۔ انھوں نے کہا کہ وہ لوگ صرف جھوٹ کا کاروبار کرتے ہیں اور وزارتِ دفاع پر، فضائیہ پر اور یہاں تک کہ ایک غیرملکی حکومت پر بھی تہمت لگاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جھوٹ کے رجحان پر صرف سچ کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ کا معاملہ آتا ہے اور مسلح دستوں کی ضرورت کی بات ہوتی ہے تو مرکزی حکومت کے ذہن میں صرف ملک کا مفاد ہی ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت نے پہلے ہی 22 فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے۔ صرف اس فیصلے سے ہی کسانوں کو اضافی طور پر 60 ہزار کروڑ روپئے کی رقم مہیا کرائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے ایسے کسانوں کو بھی فائدہ ملا ہے جن کی فصل نامعلوم وجوہات کے باعث تباہ ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت ‘‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’’ کے منتر پر عمل کے لیے عہد بند ہے۔

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Stranded in Tehran, 50 Iranian Sikhs return safely to India

Media Coverage

Stranded in Tehran, 50 Iranian Sikhs return safely to India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi pays tributes to Freedom Fighter, Shri Pingali Venkayya on his 150th birth anniversary
August 02, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, paid tributes to freedom fighter, Shri Pingali Venkayya on his 150th birth anniversary.

The Prime Minister remembered Pingali Venkayya for his invaluable role in giving the nation the Tricolour and said that his efforts continue to inspire people to serve the country with dedication and patriotic fervour.

Shri Modi said that the Tiranga fills every Indian heart with immense pride and inspires the nation to work towards nation-building.

The Prime Minister wrote on X;

“Tributes to Pingali Venkayya Ji on his 150th birth anniversary. He is remembered for his invaluable role in giving our nation the Tricolour. May his efforts always inspire people to serve our country with dedication and patriotic fervour.

The Tiranga fills every Indian heart with immense pride and inspires us to work towards nation building.”