PM Modi interacts with the recipients of National Teacher Awards’ 2018, congratulates them for their exceptional work
Encourage brainstorming amongst the students to find solutions for the various day to day problems: PM to teachers
Encouraging creativity will act as self-motivation for children and enable them to compete with oneself: PM to teachers

نئی دہلی03؍ستمبر2019:وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پر قومی اساتذہ ایوارڈ 2018ء پانے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیراعظم نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ان کے امتیازی کام کے لئے مبارکباد دی۔انہوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہر طالب علم کی زندگی میں یکسر تبدیلی لانے کے لئے اپنی سخت کوششیں جاری رکھیں۔

بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے تدریسی معاون آلات کے طورپر ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ طلباء کے اندر غورو فکر کے جذبے کی حوصلہ افزائی کریں ، تاکہ وہ روز مرہ کے متعدد مسائل کا حل تلاش کرسکیں۔ انہوں نے انعام پانے والوں سے درخواست کی وہ بچوں کو ایک موقع دیں اور انہیں محدود نہ کریں۔

وزیر اعظم نے طلباء کے اندر تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی بچوں کے لئے ترغیباتی کام کرے گی اور انہیں خود سے مسابقت کرنے کے لائق بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد امور کے تئیں طلباء کے نقطہ نظر کو سمجھنا اہم ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ وہ بچوں کے اندر زندہ دلی پیدا کریں اور انہیں ایسا بنائیں کہ وہ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔

وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انعام یافتگان نے اسکولوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے اپنے یکسر تبدیلی لانے والے کاموں کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کیسے اٹل ٹِنکرنگ لیبس نے طلباء کو جدت طرازی کرنے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا اہل  بنایا ہے۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال اور فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب سنجے شمراؤ دھوترے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Govt sets up six sector groups to fast-track ‘Make in India 2.0’ push

Media Coverage

Govt sets up six sector groups to fast-track ‘Make in India 2.0’ push
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Share your ideas and suggestions for 'Mann Ki Baat' now!
June 05, 2026

Prime Minister Narendra Modi will share 'Mann Ki Baat' on Sunday, June 28th. If you have innovative ideas and suggestions, here is an opportunity to directly share it with the PM. Some of the suggestions would be referred by the Prime Minister during his address.

Share your inputs in the comments section below.