عزت ماب، جناب صدر،

میں آپ، حکومتِ قبرص اور قبرص کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس III ’سے نوازا۔

یہ صرف نریندر مودی کو دیا گیا اعزاز نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ارب40کروڑ بھارتی عوام کو دیا گیا اعزاز ہے۔ یہ ان کی طاقت اور امنگوں کا اعتراف ہے۔ یہ ہماری عظیم ثقافتی وراثت اور ’وسودھیو کٹمبکم‘ – یعنی ‘‘پوری دنیا ایک خاندان ہے’’ – کے فلسفے کا احترام ہے۔

 

میں یہ اعزاز بھارت اور قبرص کے دوستانہ تعلقات، ہمارے مشترکہ اقدار اور باہمی سمجھ بوجھ کے نام کرتا ہوں۔

میں یہ ایوارڈ نہایت عاجزی کے ساتھ، تمام بھارتی عوام کی جانب سے شکرگزاری کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔

یہ اعزاز ہماری امن، سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اپنے عوام کی خوشحالی کے تئیں غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے۔

 

جناب صدر،

میں اس اعزاز کو بھارت اور قبرص کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی ایک ذمہ داری کے طور پر قبول کرتا ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ ہماری شراکت داری آنے والے وقت میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی اور ہم نہ صرف اپنے ممالک  کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے، بلکہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھی مشترکہ طور پر کوششیں جاری رکھیں گے۔

ایک بار پھر، میں اس عظیم اعزاز کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India attracts $70 billion investment in AI infra, AI Mission 2.0 in 5-6 months: Ashwini Vaishnaw

Media Coverage

India attracts $70 billion investment in AI infra, AI Mission 2.0 in 5-6 months: Ashwini Vaishnaw
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،31جنوری 2026
January 31, 2026

From AI Surge to Infra Boom: Modi's Vision Powers India's Economic Fortress