نئی دہلی،26؍ جولائی : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کی تلوار بازی کی کھلاڑی سی اے بھوانی دیوی کی کوششوں کی تعریف کی، جنہوں نے اولمپکس میں تلوار بازی مقابلے میں بھارت کو پہلی کامیابی دلائی، بھلے ہی وہ اگلے دور میں ہار گئیں۔
اولمپئن بھو انی دیوی کے ایک جذباتی ٹوئیٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’آپ نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہی اہمیت رکھتا ہے۔
جیت اور ہار تو زندگی کا ایک حصہ ہے۔
بھارت آپ کے تعاون اور خدمات پر فخر کرتا ہے، آپ ہمارے شہریوں کے لئے ایک تحریک ہیں۔‘‘
You gave your best and that is all that counts.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2021
Wins and losses are a part of life.
India is very proud of your contributions. You are an inspiration for our citizens. https://t.co/iGta4a3sbz


