بھارتی خواتین کی حصولیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ یہ حصولیابیاں ناری شکتی کی خود اعتمادی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حصولیابیاں ہمیں امرت کال کے عزم کی تکمیل کی یقین دہانی کراتی ہیں۔
وزیر اعظم ، وندے بھارت ایکسپریس کی اولین خاتون لوکو پائلٹ ، محترمہ سوریکھا یادو کے بارے میں مرکزی وزیر راؤ صاحب پاٹل دانوے کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کا جواب دے رہے تھے۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’یہ نئے بھارت کی ناری شکتی کی خوداعتمادی ہے! زندگی کے ہر شعبے میں آج خواتین جن حصولیابیوں کو اپنے نام درج کرا رہی ہیں، وہ امرت کال میں ملک کے عزائم کی تکمیل کا یقین دلاتی ہیں ۔‘‘
यह नए भारत की नारीशक्ति का आत्मविश्वास है! जीवन के हर क्षेत्र में आज महिलाएं जिन उपलब्धियों को अपने नाम दर्ज करा रही हैं, वो अमृतकाल में देश के संकल्पों के साकार होने का विश्वास दिलाती हैं। https://t.co/cyFvpubnsl
— Narendra Modi (@narendramodi) March 15, 2023


