وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیرون ملک سے قومی وراثت کو واپس لانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے ۔وہ مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کی طرف سے کئے گئے اس ٹوئیٹ کا جواب دے رہے تھے ۔جہاں وزیر موصوف نے مطلع کیا تھا کہ بھگوان ہنومان کی دھات کی مورتی جوکہ 14ویں ،15ویں صدی ،یعنی چولا دور کے زمانے کی تھی ، اریارول ضلع کے پوٹاویلی ویلور میں جناب ورتھا راجا پیرومل کے ایک ویشنو مندر سے ایک ویشنو ٹیمپل سے چوری کرلی گئی تھی آسٹریلیا میں ہندوستانی سفارتخانے کے حوالے کردی گئی ۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:مختلف ملکوں سے اب تک 251 نوادرات واپس ملک لائی گئی ہیں ۔ان میں سے 238 کو 2014 کے بعد سے واپس لایا گیا ہے۔
’’وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنی مالا مال وراثت کو وطن واپس لانے کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کام کررہے ہیں ‘‘
We are constantly working towards ensuring our prized heritage comes back home. https://t.co/35nK2dCW8R
— Narendra Modi (@narendramodi) April 25, 2023


