بنیادی ڈھانچہ اور توانائی کسی بھی ریاست کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، پچھلے 11 سالوں میں ، ان شعبوں پر ہماری توجہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تمل ناڈو کی ترقی ہمارے لیے اعلیٰ ترجیح رکھتی ہے: وزیر اعظم
آج دنیا ہندوستان کی ترقی میں اپنی ترقی دیکھ رہی ہے: وزیر اعظم
حکومت ہند تمل ناڈو کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، ہم ریاست کی بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو ہائی ٹیک بنا رہے ہیں، ساتھ ہی بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کے لیے ہوائی اڈوں، شاہراہوں اور سڑکوں کو بھی مربوط کر رہے ہیں
آج ملک بھر میں بڑے اور جدید انفرا اسٹرکچر کی ترقی کے لیے ایک بڑی مہم چل رہی ہے: وزیر اعظم

وَنَّکم!

تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، کابینہ میں میرے ساتھی کِنْجَرَپُو رام موہن نائیڈو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو کے وزیر تَنگم ٹینَّرسُو جی، ڈاکٹر ٹی آر بی راجہ جی، پی گیتا جیون جی، انیتا آر رادھا کرشنن جی، رکن پارلیمنٹ کنموتھی جی، تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور ہمارے ایم ایل اے نینار ناگیندرن جی اور تمل ناڈو کے میرے بھائیو اور بہنو!

آج کارگل وجے دیوس ہے۔ میں سب سے پہلے کارگل کے بہادروں کو سلام کرتا ہوں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ساتھیو!
میری خوش قسمتی ہے کہ بیرون ملک چار روزہ قیام کے بعد مجھے سیدھے بھگوان رامیشور کی اس پوتر سرزمین پر آنے کا موقع ملا۔ بیرون ملک قیام کے دوران بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی آزادانہ تجارتی معاہدہ ہوا ہے۔ یہ بھارت پر دُنیا کے بڑھتے ہوئے بھروسے اور بھارت کی نئی خود اعتمادی کا کی علامت ہے۔ اسی خود اعتمادی سے ہم وِکَسِت بھارت بنائیں گے، وِکَسِت تمل ناڈو بنائیں گے۔ آج بھی یہاں بھگوان رامیشور اور بھگوان ترچیندور مرگن کے آشیرواد سے تُوتوکُوڈی میں ترقی کا نیا باب لکھا جا رہا ہے۔سال 2014 میں تمل ناڈو کو ترقی کے عروج پر لے کر جانے کا جو مشن شروع ہوا تھا، تُوتو کُوڈی لگاتار اس کا ساکشی بن رہا ہے۔

 

ساتھیو!
پچھلے سال فروری میں میں نے یہاں ’وی او چدمبرنار پورٹ‘ کے لیے ’آؤٹر ہاربر کنٹینر ٹرمنل‘ کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔ اس وقت سیکڑوں کروڑ روپے کے پروجیکٹس کا افتتاح بھی ہوا تھا۔ ستمبر میں میں نے نئےتوتو کوڈی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل کا افتتاح کیا تھا۔ آج ایک بار پھر، یہاں چار ہزار آٹھ سو کروڑ روپے کے پروجیکٹس کا افتتاح کیا گیا اور سنگ بنیاد رکھاگیا ہے۔ ان میں ایئرپورٹ، شاہراہیں، بندرگاہیں اور ریلویز کے پروجیکٹس ہیں اور پاور سیکٹر سے جڑے اہم اقدامات بھی ہیں۔ میں آپ سب کو، تمل ناڈو کے عوام کو اس کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

ساتھیو!
بنیادی ڈھانچہ اور توانائی یہ کسی بھی ریاست کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ ان گیارہ سال میں انفرا اور انرجی پر ہمارا فوکس یہ بتاتا ہے کہ تمل ناڈو کی ترقی ہماری کتنی بڑی ترجیح ہے۔ آج کے تمام پروجیکٹس بھی توتوکوڈی اور تمل ناڈو کو کنیکٹیویٹی، ماحولیات کے موافق توانائی اور نئے مواقع کا ہب بنائیں گے۔

ساتھیو!
تمل ناڈو اور توتو کوڈی کی سرزمین نے، یہاں کے لوگوں نے صدیوں سے خوشحال اور مضبوط بھارت کے لیے اپنا تعاون دیا ہے۔ اسی سرزمین پر وی او چدمبرم پلّئی جیسے بابصیرت لوگ پیدا ہوئے۔ انہوں نے غلامی کے دور میں بھی سمندر کے ذریعے تجارت کی طاقت کو سمجھا، انہوں نے سمندر میں سَوَدیشی جہاز چلا کر انگریزوں کو چیلنج دیا۔ اسی سرزمین پر، ویر-پانڈیا کٹّا-بومّن اور الَگُو-متھُو کون جیسی عظیم شخصیتوں نے آزاد اور مضبوط بھارت کا خواب دیکھا تھا۔ سُبرمَنیم بھارتی جیسے قومی شاعر کا جنم بھی یہیں پاس میں ہوا تھا۔ آپ سب جانتے ہیں، سُبرمَنیم بھارتی جی کا جتنا مضبوط رشتہ توتوکُوڈی سے تھا، اتنا ہی مضبوط رشتہ میرے پارلیمانی حلقے میری کاشی سے بھی ہے۔ ہم کاشی-تمل سنگمم جیسے ایوینٹ کے ذریعے اپنے تاریخی ورثےکو لگاتار مضبوط کر رہے ہیں۔

 

ساتھیو!
مجھے یاد ہے، پچھلے سال ہی میں نے توتو کُوڈی کے مشہور موتی، بل گیٹس کو تحفے میں دیے تھے۔ وہ موتی انہیں بہت پسند آئے تھے۔ یہاں کے پانڈیا پرلز، کبھی پوری دُنیا میں بھارت کی اقتصادی طاقت کی علامت ہوا کرتے تھے۔

ساتھیو!
آج ہم یہاں اپنی کوششوں سے وکست تمل ناڈو اور وکست بھارت کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ برطانیہ اور بھارت کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ ہوا ہے۔ ایف ٹی اے بھی اسی ویژن کورفتار دیتا ہے۔ آج بھارت کی ترقی میں، دُنیا اپنی ترقی دیکھ رہی ہے۔ یہ معاہدہ بھی، بھارت کی معیشت کو نئی مضبوطی دے گا۔ اس سے، دُنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کی ہماری رفتار اور تیز ہوگی۔

ساتھیو!
اس ایف ٹی اے معاہدہ کے بعد برطانیہ میں فروخت ہونی والی 99 فیصد بھارتی مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ برطانیہ میں بھارتی چیزیں سستی ہوں گی تو وہاں مانگ بڑھے گی اور یہاں بھارت میں ان چیزوں مینوفیکچرنگ کے لیے زیادہ مواقع ہوں گے۔

ساتھیو!
بھارت-برطانیہ ایف ٹی اے سے، تمل ناڈو کے نوجوانوں کو، ہمارے چھوٹے صنعتکاروں، ایم ایس ایم ای کو، اسٹارٹ اپس کو، سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ اس سے صنعت  ہو، ہمارے ماہی گیر بھائی-بہنیں ہوں یا پھر تحقیق و اختراع، سب کے لیے یہی فائدہ ہے۔

ساتھیو!
آج بھارت سرکار کا میک ان انڈیا اور مشن مینوفیکچرنگ پر بہت زور ہے۔ آپ سب نے ابھی آپریشن سندور کے دوران میک ان انڈیا کی طاقت دیکھی ہے۔ دہشت گردی کے ٹھکانوں کو خاک میں ملانے میں میڈ ان انڈیا ہتھیاروں کی بڑا کردار رہا ہے۔ بھارت میں بنے ہتھیار آج بھی دہشت گردی کے آقاؤں کی نیند اڑائے ہوئے ہیں۔

 

ساتھیو!
تمل ناڈو کی صلاحیتوں کا پورا استعمال کرنے کے لیے بھارت سرکار تمل ناڈو کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تمل ناڈو میں ہم پورٹ انفراسٹرکچر کو ہائی ٹیک بنا رہے ہیں۔ ساتھ ہی، ہوائی اڈوں، شاہراہوں اور ریلویز کو بھی آپس میں ضم کر رہے ہیں۔ آج توتو کوڈی ایئرپورٹ کے نئے ایڈوانسڈ ٹرمنل کا افتتاح اسی سمت میں ایک اور بڑا قدم ہے۔ 450 کروڑ روپے کی لاگت سے بنا یہ ٹرمنل اب ہر سال 20 لاکھ سے زیادہ مسافروں کی میزبانی کرے گا۔ پہلے یہ سالانہ کیپیسٹی صرف 3 لاکھ مسافرتھی۔

ساتھیو!
نئے ٹرمنل کے بعد ملک کے کئی اور روٹس تک توتو کوڈی کی کنیکٹیویٹی بڑھے گی۔ تمل ناڈو میں کارپوریٹ سیاحت، تعلیمی مراکز، صحت بنیادی ڈھانچہ کو اس سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی، اس علاقے کی سیاحتی صلاحیت کو بھی نئی توانائی ملے گی۔

ساتھیو!
آج ہم نے تمل ناڈو کے دو بڑے سڑک پروجیکٹس کو بھی عوام کو وقف کیا ہے۔ تقریباً 2500 کروڑ روپے کی لاگت سے بنی یہ سڑکیں، دو بڑے ترقیاتی علاقوں کو چنئی سے جوڑنے جا رہی ہیں۔ ان سڑکوں کی وجہ سے ڈیلٹا ضلعوں سے چنئی کی کنیکٹیویٹی اور بہتر ہوئی ہے۔

ساتھیو!
ان پروجیکٹس کی مدد سے توتو کوڈی بندرگاہ کی کنیکٹیویٹی بھی بہت بہتر ہوئی ہے۔ یہ سڑکیں، اس پورے علاقے کے لیے گذر بسر میں آسانی کو بھی بڑھائیں گی، ساتھ ہی، تجارت اور روزگار کے نئے راستے بھی کھولیں گی۔

 

ساتھیو!
ہماری سرکار ملک کی ریلویز کو صنعتی ترقی اور آتم نربھر بھارت کی لائف لائن مانتی ہے۔ اس لیے، گذشتہ گیارہ برسوں میں ملک کے ریلوے کے بنیادی ڈھانچےنے جدیدکاری کا نیا دور دیکھا ہے۔ تمل ناڈو ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی جدیدکاری مہم کا ایک اہم مرکز ہے۔ ہماری سرکار امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت تمل ناڈو کے 77 اسٹیشنز کو از سرنو تیار کر رہی ہے۔ جدید وندے بھارت ٹرینوں کے ذریعے تمل ناڈو کے لوگوں کو نیا تجربہ مل رہا ہے۔ دیش کا پہلا اور انوکھا ورٹیکل لفٹ ریل برج، پمبن برج بھی تمل ناڈو میں بنا ہے۔ پمبن برج سے کاروبار کرنے میں آسانی اور سفر میں آسانی، دونوں بڑھی ہیں۔

ساتھیو!
آج ملک میں میگا اور ماڈرن انفراسٹرکچر تیار کرنے کی بڑی مہم چل رہی ہے۔ کچھ دنوں پہلے شروع ہوا جموں-کشمیر کا چناب پُل، انجینئرنگ کی شاندار مثال ہے۔ اس پُل نے پہلی بار ریلوے کے ذریعے جموں کو سری نگر سے جوڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کا سب سے لمبا سی-برج اٹل سیتو بنا ہے، آسام میں بوگیبیل برج بنا ہے، 6 کلومیٹر سے زیادہ لمبی سونمرگ ٹنل بنی ہے، ایسے کتنے ہی پروجیکٹس بھارت سرکار نے، این ڈی اے سرکار نے پورے کیے ہیں۔ ان سب سے ہزاروں کی تعداد میں روزگار پیدا ہوا ہے۔

ساتھیو!
آج بھی، ہم نے تمل ناڈو میں جن ریلوے پروجیکٹس کو وقف کیا ہے، ان سے جنوبی تمل ناڈو کے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ مدورئی سے بوڈی-نایکنور اس لائن کی بجلی کاری ہونے کے بعد اب یہاں وندے بھارت جیسی ٹرینیں چلانے کا راستہ کھل گیا ہے۔ یہ ریلوے پروجیکٹس، تمل ناڈو کی رفتاراور اس کی ترقی کے پیمانے ، دونوں کو ایک نئی طاقت دینے جا رہے ہیں۔

 

ساتھیو!
آج یہاں 2000 میگاواٹ کے کُوڈَنکُولَم نیوکلیئر پاور پروجیکٹ سے جڑے ٹرانسمیشن پروجیکٹ کی بنیاد بھی رکھی گئی ہے۔ تقریباً 550 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا یہ سسٹم، آنے والے سالوں میں ملک کو ماحولیات کے لیے سازگار توانائی دینے میں بڑا کردار ادا کرنے والا ہے۔ یہ انرجی پروجیکٹ بھارت کے توانائی کے عالمی اہداف اور ماحولیات کے تئیں وعدوں کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ جب بجلی کی پیداوار بڑھے گی، تو تمل ناڈو کی صنعت کو، گھریلو صارفین کو بھی اس سے بڑا فائدہ ہوگا۔

ساتھیو!
مجھے خوشی ہے کہ تمل ناڈو میں پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم بھی تیز رفتار سے چل رہی ہے۔ اب تک سرکار کو تقریباً ایک  لاکھ درخواستیں مل چکی ہیں اور 40000 سولر روفٹاپ انسٹالیشنز پورے ہو چکے ہیں۔ یہ یوجنا نہ صرف مفت اور ماحولیات کے موافق بجلی دے رہی ہے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں گرین جابز بھی پیدا کر رہی ہے۔

ساتھیو!
تمل ناڈو کی ترقی، وکست تَمِل ناڈُو کا خواب یہ ہمارا بنیادی عہد ہے۔ ہم نے تمل ناڈو کی ترقی سے متعلق پالیسیوں کو مسلسل ترجیح دی ہے۔ پچھلے ایک دہائی کے دوران مرکزی حکومت نے ڈیوولوشن کے ذریعے تمل ناڈو کو تین لاکھ کروڑ روپے بھیجے ہیں۔ یہ رقم پچھلی یو پی اے سرکار کی طرف سے بھیجی گئی رقم کے مقابلے تین گنا سے زیادہ ہے۔ ان گیارہ برسوں میں تمل ناڈو کو گیارہ نئے میڈیکل کالج ملے ہیں۔ پہلی بار ساحلی علاقوں میں ماہی پروری کے شعبے سے منسلک برادریوں کی کسی سرکار نے اتنی فکر کی ہے۔ بلیو ریویولوشن کے ذریعے ہم ساحلی معیشت کو وسعت دے رہے ہیں۔

 

ساتھیو!
آج توتو کوڈی کی یہ سرزمین، ترقی کے نئے باب کی گواہ بن رہی ہے۔ کنیکٹیویٹی، بجلی کی منتقلی، بنیادی ڈھانچے کے یہ سارے پروجیکٹس وکست تمل ناڈو-وکست بھارت کی مضبوط بنیاد بنانے والے ہیں۔ میں ایک بار پھر، تمل ناڈو کے اپنے سبھی فیملی ممبرس کو ان سارے پروجیکٹس کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ! میری ایک اور گذارش ہے، آج میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگوں کا جوش بہت زیادہ ہی ہے، ایک کام کیجے اپنا موبائل فون نکالیے اور موبائل فون کی فلیش لائٹ سے اس  نئے ایئرپورٹ کی شان بڑھائیے۔

 

بھارت ماتا کی جے!
بھارت ماتا کی جے!
بھارت ماتا کی جے!

بہت بہت شکریہ!
وَنَّکم!

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Leads International Yoga Day Event In Kolkata, Says It Has Become 'World's Biggest Festival'

Media Coverage

PM Modi Leads International Yoga Day Event In Kolkata, Says It Has Become 'World's Biggest Festival'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Yoga connects us all and brings us together: PM Modi in Kolkata on International Yoga Day
June 21, 2026
Yoga connects us all and brings us together: PM
When yoga becomes a way of life, it becomes the foundation of human unity: PM
Yoga helps us tune our bodies to be flexible; It keeps our energy levels high: PM
Yoga teaches us the art of living a balanced life: PM
Yoga shows the path from mental well-being to physical well-being: PM

Honourable Governor Shri R. N. Ravi Ji, the energetic Chief Minister Shri Suvendu Adhikari Ji, my colleague in the Union Government Shri Prataprao Jadhav Ji, all other distinguished dignitaries present on the dais, all the participants gathered here in Kolkata, everyone joining this Yoga celebration from across India and around the world, and my dear fellow countrymen, My greetings to all of you.

 

June 21st is the day when, in some parts of the Earth, the longest duration of daylight occurs. And because of International Yoga Day, June 21st has also become the day of the world’s largest collective celebration. From different corners of the globe, extraordinary images of yoga are arriving. In India, from the Himalayas to the Indian Ocean, from the Northeast and Bengal in the east to Saurashtra in the west, the entire nation appears filled with the energy and consciousness of yoga. The whole country, the whole world, looks connected - and that is the true power of yoga. Yoga unites everyone, yoga brings everyone together. On this occasion, I extend my heartfelt greetings to the entire world, to all of humanity, on International Yoga Day.

 

Friends,

Today, on Yoga Day, I would like to commend the people of Kolkata for the Yoga of Cleanliness that has been created here, especially in Bengal. This is a wonderful initiative – the consistent efforts and civic duty that have been undertaken here for the Swachhata Se Swagat initiative have become a great inspiration for all our countrymen.

Friends,

Being in Bengal on the occasion of Yoga Day is truly special. This sacred land of Bengal, where saints like Bhagwan Ramakrishna Paramhansa were born, where Swami Vivekananda introduced yoga to the entire world, where great yogis like Maharshi Aurobindo were born, where Lahiri Mahasaya elevated the yoga tradition to new heights - experiencing collective yoga on this soil gives a unique spiritual feeling. Gurudev Rabindranath Tagore, born on this land, believed that the identity of man lies not in remaining separate, but in connecting with the world around him. This connection is the essence of yoga. Maharshi Aurobindo also said - our entire life is yoga, whether we are aware of it or not. When yoga becomes part of our nature, it becomes the foundation of human unity.

Friends,

Yoga is not merely a means of physical exercise. Yoga is not limited to any one age group. In India, we know and have seen that yoga is a light in human life, a union with consciousness and energy. That is why this year’s theme for International Yoga Day has been chosen as Yoga for Healthy Ageing. Even as age advances, we can remain healthy, energetic, and active - yoga shows us the way for this.

Friends,

When we speak of "Yoga for Healthy Aging," It means that we can work to ensure that age does not reduce human potential. Yoga can help human life to aspire for constant growth. Our target must be to be more flexible at 40 than we were at 20. Our target must be to be more energetic at 50 than we were at 30. Our target must be to be more resistant to lifestyle diseases at 70 than we were at 50. This is where Yoga can help us. It helps us tune our bodies to be flexible. It keeps our energy levels high, it also helps us maintain a calm stress-free life and helps keep lifestyle diseases away. Moreover, with regular practice, Yoga teaches us to remain lifelong learners of our own bodies and minds. The more we know about ourselves, the better we can manage ourselves. That is why, Yoga for Healthy Aging. This theme must be seen as one for people of all ages, not just for the elderly.

Friends,

In the Gita, Lord Krishna spoke about yoga: “Yukta ahara viharasya, yukta cheshtasya karmasu, Yukta swapnavabodhasya, yogo bhavati dukhaha.” This means through balanced food and recreation, balanced actions and duties, balanced sleep and wakefulness, yoga becomes the destroyer of sorrow. Balance is the foundation of yoga. Balance is also the foundation of our lives. Yet, in modern times, most people struggle with imbalance in life. Yoga teaches us the art of living in a balanced way. Yoga shows us the do’s and don’ts. And when we learn to guide our body properly, health becomes our natural state.

Friends,

Yoga does not only focus on our physical health. Yoga shows the path from mental health to physical health. That is why it is said in yoga - “Yukta cheshtasya karmasu” - meaning, awareness of what we should do and what we should not do. This awareness becomes a source of peace in our lives, and it also opens the path to world peace. That is why yoga today is not only essential for our personal lifestyle, but it is also a necessity for a better future of the world.

Friends,

On International Yoga Day, millions of people connect with yoga. But today gives us the opportunity to renew our shared resolve. Let us pledge that yoga will not be limited to just one day, yoga will not be confined to just one program. We will make yoga a part of our lives, a part of our families, and a part of future generations.

Friends,

In this direction, the initiative “Yoga 365” has also been advanced this year. Under this, a 100-day online yoga program was organized, which saw unprecedented public participation. More than 3 million people from 130 countries took part in it.

Friends,

When society is healthy, the nation becomes more capable, more prosperous, and more confident. I wish for all of you: “Sarve bhavantu sukhinah, sarve santu niramayah.” With this, I once again extend my heartfelt greetings to all of you on International Yoga Day.

Thank you very much!