یہ 140 کروڑ دلوں کی دھڑکنوں کی صلاحیت اور ہندوستان کی نئی توانائی کے اعتماد کا لمحہ ہے
’امرت کال‘ کی پہلی روشنی میں، یہ کامیابی کی ’امرت ورشا‘ ہے
ہمارے سائنسدانوں کی لگن اور قابلیت کے ساتھ ہندوستان چاند کے قطب جنوبی پر پہنچ گیا ہے جہاں آج تک دنیا کا کوئی ملک نہیں پہنچ سکا
وہ وقت دور نہیں جب بچے کہیں گے ’چندا ماما ایک ٹور کے‘ یعنی چاند بس ایک ٹور کی دوری پر ہے
ہمارا چاند مشن انسان مرکوز نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ اس لیے یہ کامیابی پوری انسانیت کی کامیابی ہے
ہم اپنے نظام شمسی کی حدود کو جانچیں گے، اور انسانوں کے لیے کائنات کے لا محدود امکانات کو محسوس کرنے کے لیے کام کریں گے
ہندوستان بار بار یہ ثابت کر رہا ہے کہ آسمان اس کی حد نہیں ہے

میرے پیارے پریوار جنوں،

جب ہم اپنی آنکھوں کے سامنے ایسی تاریخ بنتے ہوئے دیکھتے ہیں ، تو زندگی سرشار ہو جاتی ہے۔ ایسے تاریخی لمحات قومی زندگی کا دائمی شعور بن جاتے ہیں۔ یہ لمحہ ناقابل فراموش ہے۔ یہ لمحہ بے مثال ہے۔ یہ لمحہ ترقی یافتہ ہندوستان کا اعلان  ہے۔ یہ نئے ہندوستان کے جشن کا لمحہ ہے۔ یہ مشکلوں کے سمندر کو پار کرنے کا لمحہ ہے۔ یہ فتح کی روشن راہ پر چلنے کا لمحہ ہے۔ یہ لمحہ 140 کروڑ دھڑکنوں کی قوت  کا ہے۔ یہ ہندوستان میں نئی ​​توانائی، نئے یقین ، نئے شعور کا لمحہ ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب ہندوستان کی ابھرتی ہوئی تقدیر کا آغاز ہوا ہے ۔ امرت کال کی پہلی روشنی میں کامیابی کی یہ امرت ورشا  ہوئی ہے۔ ہم نے زمین پر ایک عہد کیا اور چاند پر  اسے انجام دیا ۔ اور ہمارے سائنسداں  ساتھیوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہندوستان اب چاند پر ہے‘۔ آج ہم نے خلا میں نیو انڈیا کی نئی پرواز کا مشاہدہ کیا ہے۔

ساتھیو،

میں اس وقت برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ میں ہوں۔ لیکن،  ملک کے ہر باشندے کی طرح ، میرا دل بھی چندریان کے مہا ابھیان پر لگا ہوا  تھا۔ نئی تاریخ بنتے ہی ہر ہندوستانی جشن میں ڈوب گیا ہے، ہر گھر میں جشن شروع ہو گیا ہے۔ اپنے دل سے، میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ، اپنے پریوار جنوں کے ساتھ جوش و خروش سے جڑا ہوا ہوں۔ میں ٹیم چندریان، اسرو اور ملک کے تمام سائنس دانوں کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اس لمحے کے لیے سالہاسال  سخت محنت کی ہے۔ میں 140 کروڑ ہم وطنوں کو بھی جوش، ولولہ، خوشی اور جذبات سے بھرے اس شاندار لمحے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں!

میرے پریوار جنوں ،

ہمارے سائنسدانوں کی محنت اور قابلیت سے ہندوستان چاند کے قطب جنوبی تک پہنچ گیا ہے جہاں آج تک دنیا کا کوئی ملک نہیں پہنچ سکا ہے۔ اب آج کے بعد سے چاند سے متعلق افسانے بھی بدلیں گے، کہانی بھی بدلے گی اور نئی نسل کے لیے کہاوتیں بھی بدلیں گی۔ ہندوستان میں ہم سب زمین کو ماں اور چاند کو ماموں کہتے ہیں۔ کبھی کہا جاتا تھا کہ چندا ماما بہت دور کے ہیں۔ اب ایک دن ایسا بھی آئے گا جب بچے کہیں گے - چندا ماما بس ایک ’ٹور‘ کے ہیں۔

دوستو،

اس خوشی کے موقع پر، میں دنیا کے تمام لوگوں، ہر ملک اور خطے کے لوگوں سے بھی خطاب کرنا چاہوں گا۔ ہندوستان کا کامیاب چاند مشن صرف ہندوستان  کا نہیں ہے۔ یہ وہ سال ہے جس میں دنیا ہندوستان کی جی -20 صدارت دیکھ رہی ہے۔ ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘کا ہمارا نقطہ نظر پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ انسانوں پر  مرکوز نقطہ نظر کا ،جس کی ہم نمائندگی کرتے ہیں ، عالمی سطح پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔ ہمارا چاند مشن بھی اسی انسان پر مبنی نقطہ نظر پر مرکوز  ہے۔ اس لیے یہ کامیابی پوری انسانیت کی ہے۔ اور یہ مستقبل میں دوسرے ممالک کے چاند مشنوں میں مدد کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ دنیا کے تمام ممالک بشمول گلوبل ساؤتھ کے ممالک ایسے کارنامے انجام دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ہم سب چاند اور اس سے آگے کی خواہش کر سکتے ہیں۔

میرے پریوار جنوں ،

چندریان مہا ابھیان کی یہ کامیابی ہندوستان کی پرواز کو چاند کے مدار سے آگے لے جائے گی۔ ہم اپنے نظام شمسی کی حدود کی قوت کی جانچ کریں گے، اور ہم انسانوں کے لیے کائنات کے لامحدود امکانات کو پورا کرنے کے لیے بھی ضرور کام کریں گے۔ ہم نے مستقبل کے لیے بہت سے بڑے اور شاندار اہداف طے کیے ہیں۔ جلد ہی، اسرو سورج کے تفصیلی مطالعہ کے لیے ’آدتیہ ایل – 1‘مشن لانچ کرنے جا رہا ہے۔ اس کے بعد زہرہ بھی اسرو کے  اہداف میں سے ایک ہے۔ گگن یان کے ذریعے، ملک اپنے پہلے انسانی خلائی پرواز کے مشن کے لیے بھی پوری طرح لگا ہوا ہے۔ بھارت بار بار یہ ثابت کر رہا ہے کہ’ آسمان حد نہیں ہے‘۔

ساتھیو،

سائنس اور ٹیکنالوجی ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ اس لیے آج کے اس دن کو ملک ہمیشہ ہمیشہ کے لیے  یاد رکھے گا۔ یہ دن ہم سبھی  کو ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کی ترغیب دے گا۔ یہ دن ہمیں اپنے عزائم کے حصول کا راستہ دکھائے گا۔ یہ دن اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح شکست سے سبق لے کر فتح حاصل کی جاتی ہے۔ ایک بار پھر ملک کے تمام سائنسدانوں کو بہت بہت مبارکباد اور مستقبل کے مشن کے لیے نیک خواہشات! بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
The Clearest Sign of India's Very Good Year

Media Coverage

The Clearest Sign of India's Very Good Year
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to distribute more than 51,000 appointment letters under Rozgar Mela
November 28, 2023
Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of PM to accord highest priority to employment generation
New appointees to contribute towards PM’s vision of Viksit Bharat
Newly inducted appointees to also train themselves through online module Karmayogi Prarambh

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 51,000 appointment letters to newly inducted recruits on 30th November, 2023 at 4 PM via video conferencing. Prime Minister will also address the appointees on the occasion.

Rozgar Mela will be held at 37 locations across the country. The recruitments are taking place across Central Government Departments as well as State Governments/UTs supporting this initiative. The new recruits, selected from across the country will be joining the Government in various Ministries/Departments including Department of Revenue, Ministry of Home Affairs, Department of Higher Education, Department of School Education and Literacy, Department of Financial Services, Ministry of Defence, Ministry of Health & Family Welfare and Ministry of Labour & Employment, among others.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. Rozgar Mela is expected to act as a catalyst in further employment generation and provide meaningful opportunities to the youth for their empowerment and participation in national development.

The new appointees with their innovative ideas and role-related competencies, will be contributing, inter alia, in the task of strengthening industrial, economic and social development of the nation thereby helping to realise the Prime Minister’s vision of Viksit Bharat.

The newly inducted appointees are also getting an opportunity to train themselves through Karmayogi Prarambh, an online module on iGOT Karmayogi portal, where more than 800 e-learning courses have been made available for ‘anywhere any device’ learning format.