میرے دوست، وزیراعظم، میں آپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جس گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ مجھے اور میرے وفد کا استقبال کیا گیا، اور جس انداز سے آپ نے صرف چند گھنٹوں میں ملیشیا کی زندگی کے جوہر کو ہمارے سامنے پیش کیا—روایات سے آگے بڑھ کر ہر چیز کو نہایت خوبصورتی سے منظم کیا—یہ سب ہمیشہ میری یادوں میں نقش رہے گا۔ اس کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میں نے واقعی دوستی کے معنی، اس کی بلندیوں اور گہرائیوں کو محسوس کیا ہے، اور اس پر میں آپ کا بے حد ممنون ہوں۔

عزت مآب ،

یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وزیرِاعظم کی حیثیت سے ملیشیا کا یہ میرا تیسرا دورہ ہے، اور آپ کے دورِ اقتدار میں آپ سے یہ میری چوتھی ملاقات ہے۔ یہ حقیقت بذاتِ خود ہمارے تعلقات کی رفتار اور  قوت عمل  کی عکاس ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہمارے دو طرفہ تعلقات نے جس رفتار اور گہرائی کے ساتھ ترقی کی ہے، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ اس میں آپ کے گراں قدر کردار پر میں آپ کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج ہمارا تعاون زراعت اور صنعت سے لے کر صاف توانائی اور سیمی کنڈکٹرز تک پھیلا ہوا ہے۔ ہم  ہنرمندی کے فروغ اور صلاحیت سازی میں بھی ایک دوسرے کے اہم شراکت دار ہیں۔ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں ہمارا تعاون مسلسل مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

عزت مآب ،

میں ایک مرتبہ پھر آپ کو آسیان کی کامیاب صدارت پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ملیشیا کی حمایت سے آسیان کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور ان کا دائرۂ کار بھی وسیع تر ہوتا جائے گا۔

عزت مآب ،

ہمارے تعلقات کی اصل قوت عوام کی  سطح پر روابط میں مضمر ہے۔ تقریباً تیس لاکھ ایسے شہری، جو ملیشیائی ہیں اور جن کی جڑیں بھارت سے وابستہ ہیں، ہماری دونوں اقوام کے درمیان ایک زندہ پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز مجھے آپ کے ہمراہ  بھارتی برادری  کے افراد سے ملاقات کا موقع ملا، جو ایک نہایت خصوصی تجربہ تھا۔ میں نے دیکھا کہ وہ آپ کے لیے کس قدر احترام اور محبت رکھتے ہیں، جس نے مجھے بے حد فخر کا احساس دلایا۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد میں دوست ممالک کی حمایت غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔

عزت مآب ،

ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ بھارت اور ملیشیا کی خوشحالی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔ آج کے عالمی حالات میں، جہاں عدم استحکام پایا جاتا ہے، بحری  لحاظ سے ہمسایوں کی حیثیت سے یہ نہایت ضروری ہے کہ بھارت اور ملیشیا اپنے باہمی تعلقات کی تمام تر صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کریں۔ آج کے میرے دورے کا مرکزی پیغام بالکل واضح ہے: بھارت ملیشیا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے اور ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینا چاہتا ہے۔ آخر میں، میں ایک بار پھر آپ اور آپ کی پوری ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اور میرے وفد کا نہایت پُرتپاک اور شاندار استقبال  کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Tractor sales begin FY27 with 27% jump in April on strong rural sentiment

Media Coverage

Tractor sales begin FY27 with 27% jump in April on strong rural sentiment
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Russia’s Foreign Minister calls on Prime Minister Shri Narendra Modi
May 14, 2026
FM Lavrov briefs PM on the progress achieved in bilateral cooperation since the meeting of the two leaders in December 2025.
FM Lavrov and PM discuss regional and global issues of mutual interest, including the situation in Ukraine and West Asia.
PM reiterates India’s consistent stand in favour of dialogue and diplomacy.
PM conveys his warm greetings to President Putin.

The Foreign Minister of the Russian Federation, H.E. Mr. Sergei Lavrov, called on Prime Minister Shri Narendra Modi today.

Foreign Minister Lavrov briefed the Prime Minister on the progress achieved in bilateral cooperation since the meeting of the two leaders in December 2025 for the 23rd India-Russia Annual Summit.

Foreign Minister Lavrov and PM exchanged views on various regional and global issues of mutual interest, including the situation in Ukraine and West Asia.

Prime Minister reiterated India’s consistent stand in of dialogue and diplomacy as the best way forward.

Prime Minister requested Foreign Minister Lavrov to convey his warm greetings to President Putin.