سومناتھ… اس لفظ کو سنتے ہی ہمارے دل و دماغ میں فخر کا احساس جاگ اٹھتا ہے۔ یہ ہندوستان کی روح کا ابدی اعلان ہے۔ یہ شاندار مندر بھارت کے مغربی ساحل پر گجرات میں پربھاس پٹن نامی مقام پر واقع ہے۔ ’’دواَدش جیوتِرلنگ اسٹوترم‘‘ میں ہندوستان بھر کے بارہ جیوتِرلنگوں کا ذکر ملتا ہے۔ اس اسٹوترم کی ابتدا ان الفاظ سے ہوتی ہے: ’’سوراشٹرے سومناتھم چ...‘‘ جو اس بات کی علامت ہے کہ تہذیبی اور روحانی اعتبار سے سومناتھ کو پہلے جیوتِرلنگ کی حیثیت حاصل ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے:

سوملِنگم نرو درِشٹوا سروپاپیہ پرموچیتے
لبھتے پھلَم منووانچھتم مرتَہ سوَرگم سماشرَیَت

اس کا مفہوم یہ ہے: سومناتھ کے شِولِنگ کے دیدار سے انسان تمام گناہوں سے نجات پا لیتا ہے، اپنی جائز اور نیک خواہشات کو حاصل کرتا ہے اور وفات کے بعد جنت میں مقام پاتا ہے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ یہی سومناتھ جو کروڑوں عقیدت مندوں کی عقیدت اور دعاؤں کا مرکز تھا، غیر ملکی حملہ آوروں کے نشانے پر آیا، جن کا مقصد عبادت نہیں بلکہ تخریب تھا۔

سال 2026 سومناتھ مندر کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ اس عظیم عبادت گاہ پر پہلے حملے کو ایک ہزار سال مکمل ہو رہے ہیں۔ جنوری 1026 میں محمود غزنوی نے اس مندر پر حملہ کیا تھا، جس کا مقصد تشدد اور بربریت کے ذریعے عقیدے اور تہذیب کی ایک عظیم علامت کو مٹانا تھا۔

تاہم ایک ہزار سال گزر جانے کے باوجود یہ مندر آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ قائم ہے اور اس کا سہرا ان بے شمار کوششوں کو جاتا ہے جن کے ذریعے سومناتھ کو اس کی عظمتِ رفتہ لوٹائی گئی۔ ایسی ہی ایک اہم سنگِ میل کو 2026 میں 75 برس مکمل ہو رہے ہیں۔ 11 مئی 1951 کو، اس وقت کے صدرِ جمہوریہ ہند ڈاکٹر راجندر پرساد کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بحال شدہ مندر کو عقیدت مندوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

ایک ہزار سال قبل 1026 میں سومناتھ پر ہونے والا پہلا حملہ شہر کے باشندوں پر ڈھائے گئے مظالم اور مندر کو پہنچائی گئی تباہی مختلف تاریخی حوالوں میں نہایت تفصیل کے ساتھ درج ہیں۔ جب ان واقعات کو پڑھا جاتا ہے تو دل لرز اٹھتا ہے۔ ہر سطر اپنے اندر غم، درندگی اور ایسے دکھ کا بوجھ سمیٹے ہوئے ہے جو وقت گزرنے کے باوجود کم نہیں ہوتا۔

اس کے اثرات کا اندازہ کیجیے کہ اس نے بھارت اور عوام کے حوصلے پر کیا اثر ڈالا ہوگا۔ آخرکار سومناتھ کو غیر معمولی روحانی اہمیت حاصل تھی۔ یہ سمندر کے کنارے واقع تھا، جو ایک ایسی سماج کو طاقت بخشتا تھا جو معاشی اعتبار سے بھی نہایت مضبوط تھا اور جس کے سمندری تاجر اور جہاز ران اس کی عظمت کے قصے دور دور تک لے کر جاتے تھے۔

اس کے باوجود، میں پورے یقین اور فخر کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے حملے کے ایک ہزار سال بعد سومناتھ کی کہانی تباہی سے متعین نہیں ہوتی بلکہ یہ بھارت ماتا کے کروڑوں فرزندوں کے ناقابلِ شکست حوصلے اور عزم سے عبارت ہے۔

1026 میں ایک ہزار سال قبل شروع ہونے والی قرونِ وسطیٰ کی بربریت نے دوسروں کو بھی بار بار سومناتھ پر حملہ کرنے کی ’ترغیب‘ دی۔ یہ ہمارے عوام اور ہماری تہذیب کو غلام بنانے کی ایک کوشش کا آغاز تھا، لیکن ہر بار جب مندر پر حملہ ہوا تو ایسے عظیم مرد و خواتین بھی سامنے آئے جنہوں نے اس کے دفاع کے لیے کھڑے ہو کر اپنی جان تک قربان کر دی۔ اور ہر مرتبہ نسل در نسل ہماری عظیم تہذیب کے لوگوں نے خود کو سنبھالا، مندر کی ازسرِ نو تعمیر کی اور اسے نئی زندگی بخشی۔ یہ ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے کہ ہم اسی دھرتی کی آغوش میں پلے بڑھے ہیں جس نے اہلیابائی ہولکر جیسی عظیم شخصیات کو جنم دیا، جنہوں نے سومناتھ میں عقیدت مندوں کی عبادت کو ممکن بنانے کے لیے ایک عظیم اور نیک کوشش کی۔

1890 کی دہائی میں سوامی وویکانند نے سومناتھ کا دورہ کیا اور یہ تجربہ ان کے دل کو گہرائی سے چھو گیا۔ انہوں نے 1897 میں چنئی میں ایک لیکچر کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’جنوبی ہندوستان کے یہ قدیم مندر اور گجرات کے سومناتھ جیسے مندر تمہیں علم و حکمت کے انبار سکھائیں گے اور کسی بھی تعداد میں پڑھی گئی کتابوں سے بڑھ کر تمہیں اس قوم کی تاریخ کا گہرا شعور عطا کریں گے۔ ذرا غور کرو کہ یہ مندر کس طرح سو حملوں اور سو بار کی تجدید کے نشانات اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں—بار بار تباہ کیے گئے اور بار بار کھنڈرات میں سے ابھر کر کھڑے ہوئے، پہلے کی طرح توانا اور مضبوط! یہی قومی ذہن ہے، یہی قومی زندگی کی دھارا ہے۔ اس کی پیروی کرو تو یہ تمہیں عظمت تک لے جائے گی۔ اگر اسے ترک کر دو تو تمہاری موت یقینی ہے، اس زندگی کی دھارا سے ہٹتے ہی انجام صرف فنا اور نیست و نابودی ہوگا۔‘‘

آزادی کے بعد سومناتھ مندر کی ازسرِ نو تعمیر کی مقدس ذمہ داری سردار ولبھ بھائی پٹیل کے باصلاحیت ہاتھوں میں آئی۔ دیوالی کے موقع پر 1947 میں کیے گئے ایک دورے نے انہیں اس قدر متاثر کیا کہ انہوں نے اعلان کیا کہ اسی مقام پر مندر کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔ بالآخر 11 مئی 1951 کو سومناتھ میں ایک عظیم الشان مندر نے عقیدت مندوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے اور اس موقع پر بھارت کے پہلے صدرِ جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد موجود تھے۔ عظیم سردار صاحب اس تاریخی دن کو دیکھنے کے لیے حیات نہیں تھے، مگر ان کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو کر پوری شان و شوکت کے ساتھ قوم کے سامنے کھڑا تھا۔ اُس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اس پیش رفت سے زیادہ خوش نہیں تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ معزز صدرِ جمہوریہ اور وزراء اس خصوصی تقریب سے وابستہ ہوں۔ ان کا خیال تھا کہ اس تقریب سے بھارت کی شبیہ پر منفی اثر پڑے گا۔ تاہم ڈاکٹر راجندر پرساد اپنے موقف پر ثابت قدم رہے اور پھر جو ہوا وہ تاریخ بن گیا۔ سومناتھ کا ذکر کے۔ ایم۔ منشی کی خدمات کو یاد کیے بغیر ادھورا ہے، جنہوں نے سردار پٹیل کا نہایت مؤثر انداز میں ساتھ دیا۔ سومناتھ پر ان کے کام، خصوصاً ان کی کتاب ’سوماناتھ: دی شرائن ایٹرنل‘ نہایت معلوماتی اور تعلیمی اہمیت کی حامل ہیں۔

واقعی، جیسا کہ منشی جی کی کتاب کے عنوان سے ظاہر ہوتا ہے، ہم ایک ایسی تہذیب ہیں جو روح اور خیالات کی ابدیت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ ہم پختہ طور پر اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ جو چیز ابدی ہے وہ ناقابلِ فنا ہے، جیسا کہ گیتا کے مشہور شلوک
’’نَینَم چھِندَنتی شَسترانی...‘‘ میں بیان کیا گیا ہے۔ ہماری تہذیب کی ناقابلِ تسخیر روح کی اس سے بہتر مثال کوئی نہیں ہو سکتی کہ سومناتھ آج بھی تمام مشکلات اور جدوجہد پر قابو پاتے ہوئے پوری شان کے ساتھ قائم ہے۔

یہی روح آج ہماری قوم میں بھی نمایاں ہے جو صدیوں کی یلغاروں اور نوآبادیاتی لوٹ مار پر قابو پاتے ہوئے عالمی ترقی کے روشن ترین مراکز میں سے ایک بن چکی ہے۔ ہماری اقدار اور عوام کے عزم و استقلال نے آج بھارت کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ دنیا بھارت کو امید اور رجائیت کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔ وہ ہمارے اختراعی نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ ہماری فنونِ لطیفہ، ثقافت، موسیقی اور متعدد تہوار عالمی سطح پر مقبول ہو رہے ہیں۔ یوگا اور آیوروید دنیا بھر میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیتے ہوئے اثر ڈال رہے ہیں۔ عالمی سطح کے بعض نہایت سنگین مسائل کے حل بھی بھارت سے سامنے آ رہے ہیں۔

ازمنۂ قدیم سے سومناتھ مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یکجا کرتا آیا ہے۔ صدیوں پہلے، کالی کل سرواگیہ ہیمنچندر آچاریہ، جو ایک معزز جین راہب تھے، سومناتھ آئے۔ کہا جاتا ہے کہ وہاں عبادت کے بعد انہوں نے یہ شعر پڑھا: ’’بھَو بیج آنکُر جننا راگادیاہ کشَیَمُپگتا یَسّیَ۔‘‘ جس کا مطلب ہے: اُس ذات کو سلام ہے جس میں دنیوی وجود کے بیج فنا ہو چکے ہیں، جس میں خواہش، لگاؤ اور تمام آلائشیں مٹ چکی ہیں۔ آج بھی سومناتھ کے اندر وہی صلاحیت موجود ہے کہ وہ ذہن اور روح کے اندر کسی گہری اور بامعنی کیفیت کو بیدار کر دے۔

1026 میں ہونے والے پہلے حملے کے ایک ہزار سال بعد بھی سومناتھ کے ساحل پر سمندر اسی شدت کے ساتھ گرجتا ہے جیسا کہ اُس وقت گرجتا تھا۔ سومناتھ کے کناروں کو چھوتی ہوئی موجیں ایک کہانی سناتی ہیں۔ ہر حال میں، بالکل موجوں کی طرح یہ بار بار اٹھتا رہا اور پھر کھڑا ہو گیا۔

ماضی کے حملہ آور آج ہوا میں اڑتی ہوئی خاک بن چکے ہیں اور ان کے نام تباہی کے مترادف سمجھے جاتے ہیں۔ وہ تاریخ کے اوراق میں محض حاشیے بن کر رہ گئے ہیں، جبکہ سومناتھ پوری تابانی کے ساتھ آج بھی قائم ہے، افق سے کہیں آگے تک اپنی روشنی بکھیرتا ہوا اور ہمیں اس ابدی روح کی یاد دلاتا ہے جو 1026 کے حملے کے باوجود کمزور نہ پڑی۔ سومناتھ امید کا وہ نغمہ ہے جو ہمیں یہ بتاتا ہے کہ نفرت اور جنون گرچہ لمحاتی طور پر تباہی کی طاقت رکھتے ہیں، مگر نیکی کی قوت پر ایمان اور یقین میں ایسی تخلیقی طاقت ہے جو ہمیشہ کے لیے قائم رہتی ہے۔

اگر سومناتھ مندر، جس پر ایک ہزار سال قبل حملہ ہوا اور جسے بعد ازاں بھی مسلسل حملوں کا سامنا کرنا پڑا، بار بار اٹھ کھڑا ہو سکتا ہے تو ہم بھی یقیناً اپنی عظیم قوم کو اس شان و شوکت کی طرف دوبارہ لے جا سکتے ہیں جو حملوں سے قبل ایک ہزار سال پہلے اس کا خاصہ تھی۔ شری سومناتھ مہادیو کی برکتوں کے ساتھ ہم ایک نئے عزم کے ساتھ وِکست بھارت کی تعمیر کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں، جہاں تہذیبی دانش ہمیں پوری دنیا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی رہنمائی کرے گی۔

جے سومناتھ!

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
82 km in less than 1 hour: Delhi-Meerut Namo Bharat corridor set for full opening on Feb 22

Media Coverage

82 km in less than 1 hour: Delhi-Meerut Namo Bharat corridor set for full opening on Feb 22
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
India AI Impact Summit 2026: Shaping a human-centric future for AI
February 22, 2026

At a defining moment in human history, the world gathered at the AI Impact Summit 2026 in New Delhi. For us in India, it was a moment of immense pride and joy to welcome heads of state and government, delegates, and innovators from across the world.

India brings scale and energy to everything it does, and this summit was no exception. Representatives from over 100 nations came together. Innovators showcased cutting-edge AI products and services. Thousands of young people could be seen in the exhibition halls, asking questions and imagining possibilities. Their curiosity made this the largest and most democratized AI summit in the world. I see this as an important moment in India’s development journey, because a mass movement for AI innovation and adoption has truly taken off.

Human history has witnessed many technological shifts that changed the course of civilization. Artificial intelligence belongs in the same league as fire, writing, electricity, and the Internet. But with AI, changes that once took decades can unfold within weeks and impact the entire planet.

AI is making machines intelligent, but it is even more of a force multiplier for human intent. Making AI human-centric instead of machine-centric is vital. At this summit, we placed human well-being at the heart of the global AI conversation, with the principle of “Sarvajana Hitaya, Sarvajana Sukhaya” (Welfare for All, Happiness of All).

I have always believed that technology must serve people, not the other way around. Whether it is digital payments through UPI or COVID vaccination, we have ensured that digital public infrastructure reaches everyone, leaving none behind. I could see the same spirit in the summit, in the work of our innovators in domains like agriculture, security, assistance for persons with disabilities, and tools for multilingual populations.

There are already examples of the empowering potential of AI in India. Recently, Sarlaben, an AI-powered digital assistant launched by Indian dairy cooperative AMUL, is providing real-time guidance to 3.6 million dairy farmers, mostly women, about cattle health and productivity in their own language. Similarly, an AI-based platform called Bharat VISTAAR gives multilingual inputs to farmers, empowering them with information about everything from weather to market prices.

Humans must not become data points, raw material for machines

Humans must never become mere data points or raw material for machines. Instead, AI must become a tool for global good, opening new doors of progress for the Global South. To translate this vision into action, India presented the MANAV framework for human-centric AI governance.

M – Moral and ethical systems: AI should be based on ethical guidelines.
A – Accountable governance: Transparent rules and robust oversight.
N – National sovereignty: Respect for national rights over data.
A – Accessible and inclusive: AI should not be a monopoly.
V – Valid and legitimate: AI must adhere to laws and be verifiable.

MANAV, which means “human,” offers principles that anchor AI in human values in the 21st century.

Trust is the foundation upon which AI’s future rests. As generative systems flood the world with content, democratic societies face risks from deepfakes and disinformation. Just as food carries nutrition labels, digital content must carry authenticity labels. I urge the global community to come together to create shared standards for watermarking and source verification. India has already taken a step in this direction by legally requiring clear labeling of synthetically generated content.

The welfare of our children is a matter close to our hearts. AI systems must be built with safeguards that encourage responsible, family-guided engagement, reflecting the same care we bring to education systems worldwide.

Technology yields its greatest benefit when shared, rather than guarded as a strategic asset. Open platforms can help millions of youth contribute to making technology safer and more human-centric. This collective intelligence is humanity’s greatest strength. AI must evolve as a global common good.

We are entering an era where humans and intelligent systems will co-create, co-work, and co-evolve. Entirely new professions will emerge. When the Internet began, no one could imagine the possibilities. It ended up creating a huge number of new opportunities, and so will AI.

I am confident that our empowered youth will be the true drivers of the AI age. We are encouraging skilling, reskilling, and lifelong learning by running some of the largest and most diverse skilling programs in the world.

India is home to one of the world’s largest youth populations and technology talent. With our energy capacity and policy clarity, we are uniquely positioned to harness AI’s full potential. At this summit, I was proud to see Indian companies launch indigenous AI models and applications, reflecting the technological depth of our young innovation community.

To fuel the growth of our AI ecosystem, we are building a robust infrastructure foundation. Under the India AI Mission, we have deployed thousands of Graphics processing units and are set to deploy more soon. By accessing world-class computing power at highly affordable rates, even the smallest start-ups can become global players. Further, we have established a national AI Repository, democratizing access to datasets and AI models. From semiconductors and data infrastructure to vibrant start-ups and applied research, we are focusing on the complete value chain.

India’s diversity, democracy, and demographic dynamism provide the right atmosphere for inclusive innovation. Solutions that succeed in India can serve humanity everywhere. That is why our invitation to the world is: Design and develop in India. Deliver to the world. Deliver to humanity.

Source: The Jerusalem Post

The writer is the Prime Minister of India.