وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے نوجوانوں سے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2.0 میں سرگرم طور پر حصہ لینے کی اپیل کی اور اسے قوم کی تعمیر میں بامعنی تعاون کا ایک قیمتی موقع قرار دیا ۔
وزیر اعظم نے تمام نوجوان شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس پہل میں شامل ہوں اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اپنے وژن کو مشترک کریں ۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے پہلے کوئز مقابلے میں حصہ لے کر اس مکالمے کا حصہ بنیں۔
ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا:
"وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2.0 ہمارے نوجوانوں کے لیے قوم کی تعمیر میں تعاون کرنے کا ایک بہترین موقع ہے ۔ ہمارے نوجوانوں کے خیالات اور بصیرت وکست بھارت کی تعمیر میں رہنمائی کرسکتے ہیں۔
اس مکالمے میں شامل ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس خصوصی طور پر تیار کئے گئے کوئز مقابلے میں حصہ لیا جائے ۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ایسا کریں...
Viksit Bharat Young Leaders Dialogue 2.0 is a great opportunity for our youth to contribute towards nation building. The ideas and insights of our youth can show the way in building a Viksit Bharat.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 27, 2025
The way to take part in this Dialogue is to first participate in this specially…


