Share
 
Comments
وزیر اعظم وڈودرا میں گجرات گورَو ابھیان میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم 21000 کروڑ روپئے کے بقدر کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
پی ایم آواس یوجنا کے تحت 1.4 لاکھ سے زائد مکانات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
16000 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے پروجیکٹوں کے توسط سے خطے میں ریلوے کنکٹیویٹی کو زبردست تقویت حاصل ہوگی
مختلف النوع ترقیاتی کاموں سے عوام الناس کے لیے زندگی بسر کرنا مزید آسان ہوگا
ریاست میں ماں اور بچے کی صحت کو مزید بہتر بنانے سے متعلق اسکیم کا بھی آغاز کیا جائے گا
وزیر اعظم پاواگڑھ پہاڑی پر واقع شری کالیکا ماتا کے ازسر نو تعمیر شدہ مندر کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 اور 18 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ 18 جون کی صبح تقریباً 9:15 بجے، وزیر اعظم پاواگڑھ  میں شری کالیکا ماتا کے از سر نو تعمیر شدہ مندر کا  دورہ کریں گے اور اس کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں موصوف تقریباً 11:30 بجے وراثت ون کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً 12:30 بجے، وہ وڈودرا میں گجرات گورَو ابھیان میں شرکت کریں گے، جہاں وہ 21000 کروڑ روپئے کے بقدر کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

گجرات گورَو ابھیان

حکومت کی مختلف اسکیموں کے مستفیدین وڈودرا میں گجرات گورَو ابھیان میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم 16000 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں کلی طور پر وقف مال بھاڑا گلیارے کے 357 کلو میٹر طویل نیو پالن پور ۔ مدار سیکشن کو قوم کے نام وقف کرنا ؛ 166 کلومیٹر طویل احمدآباد-بوٹاڈ سیکشن کی گیج تبدیلی؛ 81 کلو میٹر طویل پالن پور ۔میٹھا سیکشن کی برق کاری؛ وغیرہ شامل ہیں۔  وزیر اعظم ریلوے کے شعبہ میں دیگر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ سورت، اُدھنا، سومناتھ اور سابرمتی اسٹیشنوں کی نوتجدیدکاری کے کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ان پروجیکٹوں سے اشیاء کی نقل و حمل پر ہونے والی لاگت میں تخفیف واقع ہوگی اور خطے میں صنعتی و زرعی شعبے کو تقویت حاصل ہوگی۔ان پروجیکٹوں سے خطے میں کنکٹیویٹی میں بہتری رونما ہوگی اور مسافرین کی سہولتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت، وزیر اعظم کے ذریعہ مجموعی طور پر 1.38 لاکھ مکانات وقف کیے جائیں گے، جن میں شہری علاقوں میں تقریباً 1800 کروڑ روپئے کے بقدر کے مکانات اور دیہی علاقوں میں 1530 کروڑ روپئے کے بقدر کے مکانات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 310 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے تقریباً 3000 مکانات کا کھت مہورت بھی کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم کھیڑا، آنند، وڈودرا، چھوٹا ادے پور اور پنچ محل میں 680 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مختلف ترقیاتی کاموں کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروگراموں کا مقصد خطے میں زندگی بسر کرنا مزید آسان بنانا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم گجرات کے دبھوئی تعلقہ کے کنڈیلا گاؤں میں گجرات سینٹرل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ وڈودرا شہر سے تقریباً 20 کلو میٹر دور واقع ہے۔ اس یونیورسٹی کی تعمیر تقریباً 425 کروڑ روپئے کی لاگت سے کی جائے گی اور یہ 2500 سے زائد طلبا کی اعلیٰ تعلیمی  ضرورتوں کو پورے کرے گی۔

ماں اور بچے کی صحت میں بہتری پر توجہ دینے کے لیے وزیر اعظم ’مکھیہ منتری ماترو شکتی یوجنا‘ کی شروعات کریں گے۔ اس پر 800 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ اس اسکیم کے تحت آنگن واڑی مراکز سے حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو ہر مہینے 2 کلو چنا، ایک کلو ارہر کی دال اور ایک کلو خوردنی تیل بلاقیمت فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم ’پوشن سُدھا یوجنا‘ کے لیے تقریباً 120 کروڑ روپئے بھی تقسیم کریں گے، جسے اب ریاست کے تمام قبائلی مستفیدین کو بھی فراہم کرایا جا رہا ہے۔ قبائلی اضلاع کی حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو آئرن اور کیلشیم کی گولیاں دستیاب کرانے اور غذائیت کے بارے تعلیم دینے کے تجربہ کی کامیابی کے بعد یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم، شری کالیکا ماتا کے مندر میں

وزیر اعظم پاواگڑھ پہاڑی پر واقع شری کالیکا ماتا کے نوتعمیر شدہ مندر کا افتتاح کریں گے۔ یہ علاقے کے قدیم ترین مندروں میں سے ایک ہے اور بڑی تعداد میں زائرین کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ مندر کی تعمیر نو کا کام دو مرحلوں میں کیا گیا۔ اس کے پہلے مرحلے کا افتتاح وزیر اعظم نے اس سال اپریل میں کیا تھا۔ وہیں، اس پروگرام میں دوسرے مرحلے کے تحت نوتعمیر شدہ جس حصہ کا افتتاح کیا جانا ہے، اس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے 2017 میں رکھا تھا۔ اس میں تین سطحوں پر مندر کی بنیاد اور عمارت کی توسیع، اور اسٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی نظام وغیرہ جیسی سہولتوں کی تنصیب شامل ہے۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
Rs 1,780 Cr & Counting: How PM Modi’s Constituency Varanasi is Scaling New Heights of Development

Media Coverage

Rs 1,780 Cr & Counting: How PM Modi’s Constituency Varanasi is Scaling New Heights of Development
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
The world class station of Jhansi will ensure more tourism and commerce in Jhansi and nearby areas: PM
March 26, 2023
Share
 
Comments

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has said that the World Class Station of Jhansi will ensure more tourism and commerce in Jhansi as well as nearby areas. Shri Modi also said that this is an integral part of the efforts to have modern stations across India.

In a tweet Member of Parliament from Jhansi, Shri Anurag Sharma thanked to Prime Minister, Shri Narendra Modi for approving to make Jhansi as a World Class Station for the people of Bundelkand. He also thanked Railway Minsiter, Shri Ashwini Vaishnaw.

Responding to the tweet by MP from Jhansi Uttar Pradesh, the Prime Minister tweeted;

“An integral part of our efforts to have modern stations across India, this will ensure more tourism and commerce in Jhansi as well as nearby areas.”