انفینٹی کیمپس ایک جدید ترین سہولتی مرکز ہے جو 2لاکھ مربع فٹ کے کام کی جگہ پر محیط ہے
یہ کیمپس متعدد لانچ گاڑیوں کے ڈیزائن ، ترقی ، انضمام اور جانچ کے ذریعے ہندوستان کی نجی خلائی صلاحیتوں کو فروغ دے گا
وزیر اعظم وکرم-1: اسکائی روٹ کے مدارمیں پہلے راکٹ کا بھی آغاز کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 27 نومبر کو دن میں11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہندوستانی خلائی اسٹارٹ اپ اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کریں گے ۔   وہ اسکائی روٹ کے مدارمیں پہلے راکٹ وکرم-1 کا بھی آغاز کریں گے ، جس میں سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت ہے ۔

اس جدید ترین سہولتی مرکز میں متعدد لانچ گاڑیوں کے ڈیزائن ، ترقی ، انضمام اور جانچ کے لیے تقریبا 2 لاکھ مربع فٹ کام کی جگہ ہوگی ، جس میں ہر ماہ مدارمیں بھیجنےکے لیے ایک راکٹ بنانے کی صلاحیت ہوگی ۔

اسکائی روٹ ہندوستان کی معروف نجی خلائی کمپنی ہے ، جس کی بنیاد پون چندن اور بھارت ڈھاکہ نے رکھی تھی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے دونوں سابق طالب علم اور اسرو کے سابق سائنسداں کاروباری بن گئے ۔  نومبر 2022 میں اسکائی روٹ نے مدار میں اپنا ذیلی راکٹ وکرم-ایس لانچ کیا ، جو خلا میں راکٹ لانچ کرنے والی پہلی ہندوستانی نجی کمپنی بن گئی ۔

گزشتہ چند سالوں میں نجی خلائی کاروباری اداروں کا تیزی سے عروج حکومت کی انقلابی تبدیلی کی حامل اصلاحات کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے ، جس سے ہندوستان کی قیادت کو ایک پراعتماد اور قابل عالمی خلائی طاقت کے طور پر تقویت ملی ہے ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's electronics exports cross $47 billion in 2025 on iPhone push

Media Coverage

India's electronics exports cross $47 billion in 2025 on iPhone push
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM receives H.H. Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of the UAE
January 19, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi received His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of the UAE at the airport today in New Delhi.

In a post on X, Shri Modi wrote:

“Went to the airport to welcome my brother, His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of the UAE. His visit illustrates the importance he attaches to a strong India-UAE friendship. Looking forward to our discussions.

@MohamedBinZayed”

“‏توجهتُ إلى المطار لاستقبال أخي، صاحب السمو الشيخ محمد بن زايد آل نهيان، رئيس دولة الإمارات العربية المتحدة. تُجسّد زيارته الأهمية التي يوليها لعلاقات الصداقة المتينة بين الهند والإمارات. أتطلع إلى مباحثاتنا.

‏⁦‪@MohamedBinZayed