وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رامگولم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔
ہندوستان اور ماریشس کے درمیان قائم خصوصی اور منفرد تعلقات پر زور دیتے ہوئے ، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔
انہوں نے ترقیاتی شراکت داری ، صلاحیت سازی ، دفاع ، سمندری سلامتی ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت وسیع تر شعبوں میں جاری باہمی تال میل کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم نے 11 ویں عالمی یوم یوگا کے انعقاد میں وزیراعظم رامگولم کی بھرپور شرکت کی تعریف کی۔
وزیر اعظم مودی نے ویژن مہاساگر اور ہندوستان کی پڑوسی سب سے مقدم کی پالیسی کے مطابق ماریشس کی ترقیاتی ترجیحات کے لیے ہندوستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا ۔
وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم رام گولم کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی ۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر رضامندی ظاہر کی۔
Pleased to speak with my friend, Prime Minister Dr. Navinchandra Ramgoolam. We exchanged views on further strengthening India-Mauritius Enhanced Strategic Partnership and regional developments. Mauritius remains a key partner in India’s Vision MAHASAGAR and our Neighbourhood…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 24, 2025