وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  24 اگست 2023 کو  جوہانسبرگ میں   برکس- افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں شرکت کی۔

اس میٹنگ میں برکس ممالک کے قائدین کے ساتھ ساتھ مہمان ممالک افریقہ ، ایشیا اور لاطینی امریکہ نے بھی شرکت کی۔

اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے برکس کو جنوبی دنیا کی آواز قرار دیا۔انہوں نے افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی قریبی شراکت داری پر زور دیا اور ایجنڈا 2063 کے تحت  افریقہ کی ترقی کے سفر میں اس کا ساتھ دینے کے وعدے کو دوہرایا۔

وزیر اعظم نے کثیر قطبی دنیا کو مضبوط کرنے کے لئے مزید تعاون کی اپیل کی اور عالمی اداروں کو با معنی اور سب کی نمائندگی کرنے والا بنانے کے لئے اس میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے قائدین سے انسداد دہشت گردی ، ماحولیات کے تحفظ ،ماحولیاتی اقدام ، سائبر سکیورٹی ، غذائی اور صحت سے متعلق سلامتی  اور لچکدار سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعظم نے ممالک سے بین الاقوامی شمسی اتحاد ، ایک سورج ایک دنیا ایک گرڈ ، قدرتی تباہی کے مزاحمتی ڈھانچہ سے متعلق اتحاد ، ایک زمین ایک صحت ،بگ کیٹ الائنس اور روایتی دواؤں کے عالمی مرکز  جیسی بین الاقوامی پہل میں حصہ لینے کی دعوت دی۔انہوں نے ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر  اسٹیک کو شیئر کرنے کی بھی پیش کش کی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Second consignment of 37.5 tonnes HADR aid reaches flood-hit Nepal; India sends 47.5 tonnes of relief material in total

Media Coverage

Second consignment of 37.5 tonnes HADR aid reaches flood-hit Nepal; India sends 47.5 tonnes of relief material in total
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،28 اگست 2026
August 28, 2026

India’s Growth Story, Grounded: Inclusion, Exports, and Infrastructure Under One Vision of PM Modi