وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گوا انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے محکمے اور بجلی کے محکمے کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی ہے ، جن کے نتیجے میں صارف دوست پورٹل کے ذریعہ قابل رسائی شمسی پینل کی تنصیب کے لیے سبسڈی شروع کی گئی ہے۔ اس قدم سے گوا کے لوگوں کو بجلی پیدا کرنے کے لیے ماحول دوست طریقے اپنانے کی ترغیب ملے گی۔
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
"گوا کو سورج کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ یہ مشترکہ کوشش پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔"
Happy to see Goa harnessing the power of the sun. This collaborative effort will boost sustainable development. https://t.co/uMEPlcW7SX
— Narendra Modi (@narendramodi) June 17, 2023


