وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جدوجہد آزادی کے عظیم ہیرو بھگوان برسا منڈا کوآج ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا نے اپنی زندگی قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قربانی اور لگن ملک کے لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
‘‘جدوجہد آزادی کے عظیم ہیرو بھگوان برسا منڈا جی کو ان کے یوم شہادت پر بصد احترام خراج عقیدت۔ قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے انہوں نے اپنی زندگی وقف کر دی۔ ان کی قربانی اور لگن ہمیشہ ہم وطنوں کو ترغیب دیتی رہے گی۔’’
स्वतंत्रता संग्राम के महानायक भगवान बिरसा मुंडा जी को उनके बलिदान दिवस पर आदरपूर्ण श्रद्धांजलि। आदिवासी भाई-बहनों के कल्याण और उनके अधिकारों की रक्षा के लिए उन्होंने अपना जीवन समर्पित कर दिया। उनका त्याग और समर्पण देशवासियों को सदैव प्रेरित करता रहेगा। pic.twitter.com/IU2wiFhhqO
— Narendra Modi (@narendramodi) June 9, 2025


