ترقی یافتہ ممالک ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کرنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ ایک پراعتماد ہندوستان شبہات اور مایوسی سے بالاتر ہو کر آگے بڑھ رہا ہے: وزیر اعظم
گذشتہ11 برسوں میں ملک کے شعور میں ایک نئی توانائی آئی ہے، ہندوستان اپنی صحیح طاقت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے: وزیر اعظم
ہندوستان کا ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ آج عالمی بحث کا موضوع بن گیا ہے: وزیر اعظم
آج ہندوستان کے ہر قدم کو پوری دنیا میں قریب سے دیکھا اور تجزیہ کیا جاتا ہے، اے آئی سمٹ اس کی واضح مثال ہے: وزیر اعظم
ملک کی تعمیر قلیل المدت سوچ سے نہیں ہو سکتی؛ یہ طویل المدت وژن، صبر اور بروقت فیصلوں سے ممکن ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رائزنگ بھارت مٹ سے خطاب کیا،  اور ’’داخلی قوت‘‘ کے موضوع پر تبصرہ کیا۔ گذشتہ 11 برسوں کے دوران بھارت کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے  قومی قوت ازسر نو حاصل کرنے، اقتصادی خود انحصاری اور 2047 تک ترقی یافتہ بھارت  کے لیے روڈمیپ پر تفصیلی بات کی۔

 

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا، ’’ہماری مقدس کتابیں کہتی ہیں’تت توَم اسی‘، جس کا مطلب ہے جس برہما کی تلاش میں ہم نکلے ہیں، وہ ہمارے اندر ہی ہے۔ ہمیں اس قوت کو پہچاننا ہوگا جو ہمارے اندر موجود ہے۔ گذشتہ 11 برسوں میں، بھارت نے اس صلاحیت کو پہچان لیا ہے اور اسے مضبوط کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ صلاحیت کسی ملک میں اچانک پیدا نہیں ہوتی؛ یہ نسل در نسل پیدا ہوتی ہے۔جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ 11 برسوں میں، قومی شعور میں ایک نئی توانائی پھیلی ہے کیونکہ ہندوستان اپنی کھوئی ہوئی صلاحیت کو فعال طور پر دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم مینوفیکچرنگ، مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور مضبوط بنیاد بنانے کے لیے اقتصادی پالیسی کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ بینکنگ نظام کو مضبوط بنا کر اور دوہرے ہندسے کی افراط زر کو کامیابی سے کنٹرول کر کے، حکومت نے مؤثر طریقے سے ہندوستان کو دنیا کے گروتھ انجن میں تبدیل کر دیا ہے۔

 

وزیر اعظم مودی نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر میں ہندوستان کی قیادت پر تبادلہ خیال کیا، جن دھن، آدھار اور موبائل کی 'تثلیث' کا ذکر کیا جس کے بارے میں حکومت کے سربراہان اکثر سننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ انہوں نے براہ راست فائدہ منتقلی(ڈی بی ٹی) کی کامیابی کا حوالہ دیا، جس کے ذریعے سقم سے مبرا 24 ٹریلین روپے مستفیدین کو بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک ایک پرانے دور سے شمسی توانائی سے بجلی بنانے والا ملک بن گیا ہے جہاں 30 ملین خاندان بجلی سے محروم تھے اور وندے بھارت اور نمو بھارت کے دور میں ریلوے کا نظام دنیا کا تیسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک بن گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے موضوع پر، وزیر اعظم نے کہا، "سابقہ صنعتی انقلابات میں، ہندوستان اور گلوبل ساؤتھ محض پیروکار تھے۔ لیکن مصنوعی ذہانت کے دور میں، ہندوستان فیصلوں میں شراکت دار ہے اور انہیں تشکیل دے رہا ہے۔ آج ہمارے پاس اپنا اے آئی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے اور اے آئی ڈیٹا پر کارروائی کے لیے بجلی کی ضروریات پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔" جناب مودی نے مزید کہا کہ اے آئی سمٹ، جس میں 100 سے زیادہ ممالک نے شرکت کی، ایک فخر کا لمحہ تھا۔

 

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج خود انحصاری میں سرمایہ کاری آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی، "آج، ہم ایک سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم بنا رہے ہیں اور گرین ہائیڈروجن، سولر انرجی، اور ایتھنول کی ملاوٹ، دفاعی پیداوار میں سرمایہ کاری، موبائل مینوفیکچرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، اہم معدنی انفراسٹرکچر کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ آنے والی دہائیوں تک معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے"۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "قوم کی تعمیر کبھی بھی فوری سوچ کے ساتھ نہیں ہوتی، یہ بڑے وژن، صبر اور وقت پر کیے گئے فیصلوں سے ہوتی ہے۔"

وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ 28 لاکھ کروڑ روپے زرعی قرضوں کی مد میں فراہم کیے گئے ہیں، جو پہلے کے ادوار سے چار گنا زیادہ ہیں۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پی ایم کسان کے ذریعے 4 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ براہ راست کسانوں کے کھاتوں میں جمع ہوئے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی، ’’ان اصلاحات کی وجہ سے ہمارا ملک زرعی برآمد کرنے والے سرکردہ ممالک میں شامل ہو رہا ہے۔‘‘

 

اپنے خطاب کے آخر میں وزیر اعظم نے تمام تر شہریوں اور اداروں سے عمل کی اپیل ، "میں نے لال قلعہ سے کہا تھا کہ یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے۔ یہ ہندوستان کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا وقت ہے۔ ہر فرد کا مقصد عمدگی کا حصول ہو... ہمیں صرف معمول کا کام نہیں کرنا چاہیے، ہمیں عالمی معیار کا کام کرنا چاہیے۔"

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Switch Mobility completes delivery of 100 electric buses to Mauritius in India’s largest e-bus export

Media Coverage

Switch Mobility completes delivery of 100 electric buses to Mauritius in India’s largest e-bus export
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings on Maha Bishuba Pana Sankranti
April 14, 2026

The Prime Minister, Narendra Modi has extended greetings on the occasion of Maha Bishuba Pana Sankranti.

In a post on X, he said,

“Happy Maha Bishuba Pana Sankranti!”