عوام الناس دوربین کے ذریعہ نائٹ اسکائی کے مشاہدے کا ایک ناقابل فراموش تجربہ حاصل کرنے کے لیے میرامار بیچ پر جمع ہو رہے ہیں، اسی سلسلے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایسٹرو نائٹ اسکائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے گوا سائنس سینٹر اور پلانیٹیریم کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی ہے۔
نیشنل کونسل آف سائنس میوزیمس کے ذریعہ کیا گیا ایک ٹوئیٹ ساجھا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
’’اس طرح کی کوششوں کو رفتار حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر مسرور ہوں۔ میں نے چند برس قبل من کی بات کے ایک ایپی سوڈ کے دوران فلکیات میں بھارت کے مالامال ورثے کے بارے میں بات کی تھی۔‘‘
Happy to see such efforts pick pace. I had also spoken about India’s rich heritage in astronomy during a #MannKiBaat episode a few years ago. https://t.co/42WY352s3I https://t.co/we95PEEWz5
— Narendra Modi (@narendramodi) March 29, 2023


