وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے نوجوان اختراع کاروں کی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے اور ملک کی خود انحصاری کو فروغ دینے میں ان کے اہم رول کی تعریف کی ۔گزشتہ 11 برسوں کے دوران، ڈیجیٹل انڈیا نے نوجوانوں کو اختراعات کو بروئے کار لانے کے لیے بااختیار بنایا ہے، جس سے ایک عالمی ٹیکنالوجی پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو تقویت ملی ہے۔
جناب مودی نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ گزشتہ 11 برسوں میں، ٹیکنالوجی کی طاقت کا فائدہ اٹھانے سے ہندوستان کے لوگوں کو بے شمار فائدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمات کی فراہمی اور شفافیت کوکافی فروغ ملا ہے۔
مائی گو انڈیا کے ذریعہ ایکس پر پوسٹس کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:
’’ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت سے، ہم اختراعات اور ٹیکنالوجی کے نفاذ میں نمایا ں ترقی کر رہے ہیں۔ یہ خود انحصاری اور عالمی ٹیک پاور ہاؤس بننے کی ہماری کوششوں کو بھی تقویت دے رہا ہے۔
11ایئرز آف ڈیجیٹل انڈیا‘‘#
’’ٹیکنالوجی کی طاقت کا فائدہ اٹھانے سے لوگوں کو بے شمار فائدے ہوئے ہیں۔ خدمات کی فراہمی اور شفافیت کو کافی فروغ ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیکنالوجی بہت زیادہ غریب لوگوں کی زندگیوں کو بااختیار بنانے کا ذریعہ بن گئی ہے۔
11ایئرز آف ڈیجیٹل انڈیا‘‘#
#11YearsOfDigitalIndia”
Powered by the youth of India, we are making remarkable progress in innovation and application of technology. It is also strengthening our efforts to become self-reliant and a global tech powerhouse. #11YearsOfDigitalIndia https://t.co/fIHHMPVknX
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2025
Leveraging the power of technology has brought innumerable benefits for people. Service delivery and transparency have been greatly boosted. Furthermore, technology has become a means of empowering the lives of the poorest of poor. #11YearsOfDigitalIndia https://t.co/E9PkUo0vCZ
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2025


