وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاپرو چھٹھ کے اختتام پر تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چار روزہ عظیم الشان تہوار آج اُگتےبھگوان سوریہ دیو کو ارگھیہ کی پوجا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس تہوار کے دوران، ہندوستان کی شاندار چھٹھ پوجا کی روایت کا شاندارمشاہدہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے تہوار میں حصہ لینے والے تمام عقیدت مندوں اور خاندانوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ چھٹھی میّا کی برکتیں ہر ایک کی زندگیوں کو روشنی اور خوشیوں سے بھر دے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا :
’’چھٹھ کے عظیم تہوار کا شاندار اختتام آج اُگتےبھگوان سوریہ دیوکی پوجا کے ساتھ ہوا۔ اس چار روزہ رسم کے دوران ہم نے چھٹھ پوجا کی اپنی عظیم روایت کا شاندارمشاہدہ کیا۔ تمام عقیدت مندوں اور ورت رکھنےوالوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ساتھ ہی ساتھ اپنے تمام خاندان کے افراد کا تہہ دل سےخیر مقدم کرتا ہوں۔ چھٹھی میّاکی بے پناہ مہربانی سے آپ لوگوں کی زندگی ہمیشہ روشن رہے۔‘‘
भगवान सूर्यदेव को प्रात:कालीन अर्घ्य के साथ आज महापर्व छठ का शुभ समापन हुआ। चार दिवसीय इस अनुष्ठान के दौरान छठ पूजा की हमारी भव्य परंपरा के दिव्य दर्शन हुए। समस्त व्रतियों और श्रद्धालुओं सहित पावन पर्व का हिस्सा बने अपने सभी परिवारजनों का हृदय से अभिनंदन! छठी मइया की असीम कृपा से…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 28, 2025


