وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاپرو چھٹھ کے اختتام پر تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد  پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چار روزہ عظیم الشان تہوار آج اُگتےبھگوان سوریہ دیو کو ارگھیہ کی پوجا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے  کہا کہ اس تہوار کے دوران، ہندوستان کی شاندار چھٹھ پوجا کی روایت کا شاندارمشاہدہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے تہوار میں حصہ لینے والے تمام عقیدت مندوں اور خاندانوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ چھٹھی میّا کی برکتیں ہر ایک کی زندگیوں کو روشنی اور خوشیوں سے بھر دے۔                           

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا :

’’چھٹھ کے عظیم تہوار کا شاندار اختتام آج اُگتےبھگوان سوریہ دیوکی پوجا کے ساتھ ہوا۔ اس چار روزہ رسم کے دوران ہم نے چھٹھ پوجا کی اپنی عظیم روایت کا شاندارمشاہدہ کیا۔ تمام عقیدت مندوں اور ورت رکھنےوالوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ساتھ ہی ساتھ اپنے تمام خاندان کے افراد کا   تہہ دل سےخیر مقدم کرتا ہوں۔ چھٹھی میّاکی بے  پناہ مہربانی سے آپ لوگوں کی  زندگی ہمیشہ روشن رہے۔‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves

Media Coverage

Khichdi To Moringa Paratha: 7 Traditional Foods PM Modi Loves
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،26 اگست 2026
August 26, 2026

Accountability Meets Ambition: Record Low NPAs, Record Defence Output, Record Digital Adoption Under the Leadership of PM Modi