وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیتی آیوگ کی از سرِ نو تشکیل کے موقع پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ بھارت کے پالیسی سازی کے ڈھانچے میں ایک اہم ستون کے طور پر ابھرا ہے، جو تعاون پر مبنی وفاقیت کو فروغ دیتا ہے، اہم اصلاحات کو آگے بڑھاتا ہے اور شہریوں کے لیے ‘آسان طرزِ زندگی’ کو بہتر بناتا ہے۔ یہ ادارہ مختلف شعبوں میں جدت طرازی اور طویل مدتی حکمت عملی کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
نیتی آیوگ کی از سرِ نو تشکیل کے موقع پر وزیر اعظم نے جناب اشوک کمار لاہڑی کو نائب چیئرمین مقرر کیے جانے پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے جناب راجیو گوبا، پروفیسر کے وی راجو، پروفیسر گوبردھن داس، پروفیسر ابھے کرندیکر اور ڈاکٹر ایم سری نواس کو کل وقتی ارکان مقرر ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
‘‘نیتی آیوگ بھارت کے پالیسی سازی کے نظام میں ایک اہم ستون کے طور پر ابھرا ہے، جو تعاون پر مبنی وفاقیت کو فروغ دیتا ہے، اصلاحات کو آگے بڑھاتا ہے اور ‘آسان طرزِ زندگی’ کو بہتر بناتا ہے۔ یہ مختلف شعبوں میں جدت طرازی اور طویل مدتی حکمت عملی کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔
حکومت نے نیتی آیوگ کی از سرِ نو تشکیل کی ہے۔ جناب اشوک کمار لاہڑی کو نائب چیئرمین بننے پر میری نیک تمنائیں۔ اسی طرح جناب راجیو گوبا، پروفیسر کے وی راجو، پروفیسر گوبردھن داس، پروفیسر ابھے کرندیکر اور ڈاکٹر ایم سری نواس کو نیتی آیوگ کے کل وقتی ارکان بننے پر بھی میری نیک خواہشات۔
میں ان سب کے لیے ایک نتیجہ خیز اور مؤثر مدت کار کی دعا کرتا ہوں۔’’
@NITIAayog
NITI Aayog has emerged as a vital pillar in India’s policy-making architecture, fostering cooperative federalism, furthering reforms and boosting ‘Ease of Living.’ It serves as a dynamic platform for innovation and long-term strategic thinking across sectors.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 25, 2026
The Government has…


