وزیراعظم جناب نریندر مودی نے الان باتر اوپن 2025 میں تیسری رینکنگ سیریز میں غیر معمولی کارکردگی پر پہلوانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا ’’ہماری ناری شکتی نے رینکنگ سیریز میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، جس نے اس کارنامے کو اور بھی یادگار بنا دیا ہے۔ کھیلوں کی یہ کارکردگی کئی آنے والے ایتھلیٹس کو تحریک دے گی‘‘۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’کھیلوں میں بھارت کی کامیابیاں جاری ہیں! ہمارے پہلوانوں کو الان باٹار اوپن 2025 میں تیسری رینکنگ سیریز میں ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد، جس نے 6 طلائی تمغوں سمیت 21 تمغے جیتے۔ ہماری ناری شکتی نے رینکنگ سیریز میں اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کارنامے کو اور بھی یادگار بنا دیا ہے۔ کھیلوں کی یہ کارکردگی کئی آنے والے ایتھلیٹس کو تحریک دے گی۔‘‘
India’s accomplishments in sports continue! Congrats to our wrestlers for their phenomenal performance at the 3rd Ranking Series in the Ulaanbaatar Open 2025, bringing home 21 medals including 6 Golds. Our Nari Shakti has given their best ever performance at the Ranking Series,… pic.twitter.com/dXqjecuQ5Z
— Narendra Modi (@narendramodi) June 2, 2025


