وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے عوام کو روزمرہ کی زندگی میں یوگا کو شامل کرنے کے ان کے متاثر کن عزم پر سراہا، جو ملک گیر صحت و تندرستی کی تحریک کو مزید تقویت دیتا ہے۔
جناب مودی نے ’’یوگندھرا‘‘ اقدام کے تحت مقامی سطح پر لوگوں کے جوش و جذبے اور سرگرم شرکت کی تعریف کی، جو کل وشاکھاپٹنم میں منعقدہ 11ویں بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقریب میں نمایاں طور پر نظر آئی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی پوسٹ کے جواب میں کہا:
’’یوگا نے ایک بار پھر لوگوں کو قریب لایا!
آندھرا پردیش کے عوام کو مبارکباد، جنہوں نے یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی تحریک کو مضبوط کیا۔ #Yogandhra اقدام اور وشاکھاپٹنم میں منعقدہ پروگرام (جس میں میں نے بھی شرکت کی) ہمیشہ صحت مند زندگی اور فلاح و بہبود کی طرف کئی لوگوں کو ترغیب دیتا رہے گا۔‘‘
Yoga brings people together, once again!
— Narendra Modi (@narendramodi) June 22, 2025
Compliments to the people of Andhra Pradesh for the manner in which they have strengthened the movement to make Yoga a part of their lives. The #Yogandhra initiative and the programme in Visakhapatnam, which I also took part in, will… https://t.co/p00EQGm0o0


