مرکز اور ریاستوں کی اجتماعی کوششیں وکست بھارت @2047 کے خواب کی تکمیل میں تعاون فراہم کریں گی : وزیر اعظم
پی ایم نے کہا کہ وکست ریاستوں کے ذریعے وکست بھارت کے وژن کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ ہر ریاست اور ضلع کو 2047 کے لیے ایک وژن بنانا چاہیے تاکہ وکست بھارت @ 2047 کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے
وزیر اعظم نے نیتی آیوگ کو ہدایت دی کہ وہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک 'سرمایہ کاری دوست چارٹر' تیار کرے
وزیر اعظم نے آبی وسائل کے موثر استعمال کے لیے ریاستی سطح پر دریائی گرڈ بنانے کی حوصلہ افزائی کی
وزیر اعظم نے ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آبادیاتی انتظام کاری کے منصوبے شروع کریں تاکہ مستقبل میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کو حل کیا جا سکے
وزیر اعظم نے نوجوانوں کی ہنرمندی اور تربیت پر زور دیا تاکہ وہ روزگار حاصل کرنے کے لیے تیار ہو سکیں
ہمیں ایک وکست بھارت کے لیے صفر ناداری کے ہدف کو ترجیح دینی ہوگی: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے نیتی آیوگ کو ہدایت دی کہ وہ میٹنگ کے دوران دی گئی، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تجاویز کا مطالعہ کرے
اس میٹنگ میں 20 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شرکت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتی آیوگ کی 9ویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ نئی دہلی میں واقع راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں 20 ریاستوں  اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ / لیفٹیننٹ گورنروں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے وکست بھارت @ 2024 کے خواب کی تکمیل کی غرض سے مل جل کر کام کرنے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے تعاون و اشتراع اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ بھارت نے گذشتہ دس برسوں میں مستحکم ترقی حاصل کی ہے۔ بھارتی معیشت، جو 2014 میں دنیا کی 10ویں بڑی معیشت تھی، 2024 تک 5ویں سب سے بڑی معیشت بن گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب حکومت اور تمام شہریوں کا اجتماعی مقصد دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننا ہے۔

 

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہمارے ملک نے سماجی اور اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر گذشتہ دس برسوں میں پہلے ہی بہت ترقی کی ہے۔ بنیادی طور پر درآمد پر چلنے والا ملک ہونے کی وجہ سے، ہندوستان اب دنیا کو بہت سی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔ ملک نے دفاع، خلائی، اسٹارٹ اپس اور کھیل کود جیسے وسیع شعبوں میں عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے 140 کروڑ شہریوں کے اعتماد اور جوش کی تعریف کی، جو ہمارے ملک کی ترقی کے پس پشت ایک محرک  کے طور پر کارفرما ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تبدیلی کی دہائی ہے جو تمام شعبوں میں بہت سے مواقع لے کر آتی ہے۔ انہوں نے ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان مواقع سے استفادہ کریں اور پالیسیاں بنائیں اور حکمرانی کے ایسے پروگرام شروع کریں جو پالیسی سازی اور عمل درآمد میں اختراعی طریقوں کے ذریعے ترقی کے لیے سازگار ہوں۔

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ وکست بھارت کے وژن کو وکست ریاستوں کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے، اور یہ کہ وکست بھارت کی امنگ نچلی سطح تک یعنی ہر ضلع، بلاک اور گاؤں تک پہنچنی چاہیے۔ اس کے لیے ہر ریاست اور ضلع کو 2047 کے لیے ایک وژن تیار کرنا چاہیے تاکہ وکست بھارت  2047 @ کا ہدف پورا کیا جا سکے۔

وزیر اعظم نے نیتی آیوگ کی جانب سے تیار کیے گئے خواہش مند اضلاع پروگرام کی تعریف کی، اور مشاہدہ کیا کہ اس کی کامیابی کی کلید قابل پیمائش پیرامیٹروں کی مسلسل اور آن لائن نگرانی تھی، جس کی وجہ سے مختلف سرکاری اسکیموں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اضلاع کے درمیان صحت مند مقابلہ پیدا ہوا۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں کی ہنر مندی اور تربیت پر زور دیا تاکہ انہیں روزگار کے لیے تیار کیا جا سکے کیونکہ دنیا ہنر مند انسانی وسائل کے لیے ہندوستان کی طرف موافق نظر آتی ہے۔

 

انہوں نے ریاستوں کو سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے نیتی آیوگ کو پیرامیٹرز کا ایک ’سرمایہ کاری دوست چارٹر‘ تیار کرنے کی ہدایت دی جس میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے رکھی جانے والی پالیسیاں، پروگرام اور عمل شامل ہوں گے۔ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے سلسلے میں ان کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دینے کے لیے ان پیرامیٹرز میں کامیابیوں پر ریاستوں کی نگرانی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے نہ صرف مراعات بلکہ امن و امان، اچھی حکمرانی اور بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر بھی زور دیا جو سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے آبی وسائل کے موثر استعمال کے لیے ریاستی سطح پر دریائی گرڈ بنانے کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہمیں وکست بھارت کی ترجیح کے طور پر صفر ناداری کا ہدف مقرر کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں صرف پروگرام کی سطح پر نہیں بلکہ انفرادی بنیادوں پر غربت سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ نچلی سطح سے غربت کو دور کرنے سے ہمارے ملک میں تبدیلی کا اثر آئے گا۔

 

وزیر اعظم نے تمام ریاستوں کو زراعت میں پیداواری اور تنوع بڑھانے اور کسانوں کو مارکیٹ لنک فراہم کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے قدرتی طریقہ کاشت کو اپنانے پر مزید زور دیا جو زمین کی زرخیزی کو بہتر بنا سکتے ہیں، کسانوں کو کم لاگت کی وجہ سے بہتر اور فوری فوائد کو یقینی بنا سکتے ہیں اور مصنوعات کو عالمی منڈی بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستقبل میں آبادی کی عمر بڑھنے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے آبادیاتی انتظام کے منصوبے شروع کریں۔

وزیر اعظم نے ریاستوں سے کہا کہ وہ تمام سطحوں پر سرکاری اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کریں اور انہیں اس کے لیے صلاحیت سازی کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دی۔

وزیر اعلیٰ / لیفٹیننٹ گورنروں نے وکست بھارت @ 2047 کے وژن کے لیے مختلف تجاویز دیں اور اپنی ریاستوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ زراعت، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی، صنعت کاری، پینے کے پانی، تعمیل کو کم کرنے، گورننس، ڈیجیٹلائزیشن، خواتین کو بااختیار بنانے، سائبر سلامتی وغیرہ کے میدان میں کچھ اہم تجاویز اور بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی گئی۔ کئی ریاستوں نے 2047 کے لیے ریاستی وژن تیار کرنے پر بھی اپنی کوششوں کا اشتراک کیا۔

وزیر اعظم نے نیتی آیوگ کو ہدایت دی کہ وہ میٹنگ کے دوران دی گئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تجاویز کا مطالعہ کرے۔

انہوں نے میٹنگ میں شرکت کرنے اور اپنے خیالات اور تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروں کا شکریہ ادا کیا، اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان تعاون پر مبنی وفاقیت کی طاقت کے ذریعے وکست  بھارت @2047کے وژن کو پورا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
GIFT City scales new heights as India's 1st international finance and IT hub

Media Coverage

GIFT City scales new heights as India's 1st international finance and IT hub
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi’s interaction with BJP booth Karyakartas from Assam ahead of Assembly Elections
March 30, 2026
‘Seva, Sangathan, and Samarpan’, PM Modi says Assam’s BJP karyakartas embody the true spirit of the organisation
When every booth becomes strong, victory becomes certain, and Assam’s future becomes brighter: PM Modi lauding the efforts of BJP karyakartas
The importance of protecting Assam’s identity and tackling issues like illegal infiltration is not just a political issue but one of security, culture and justice: PM Modi
Over a dozen key peace agreements have brought lasting stability, especially in regions like Bodoland: PM Modi

PM Modi interacted with BJP booth karyakartas across Assam as a part of the ‘Mera Booth, Sabse Mazboot’ programme via NaMo App. He energised booth-level members and reaffirmed that every booth remains the foundation of the party’s strength and electoral success. He hailed the true spirit of Assam, calling it a powerful force driving BJP’s growth in the Northeast.

Opening the interaction, PM Modi described himself as a karyakarta first, expressing pride in working alongside the grassroots cadre. He lauded booth karyakartas for their tireless dedication, emphasising that their connect with every household is the BJP’s greatest strength. “Booth jeetoge toh chunav jeetoge,” he reiterated.

Highlighting Assam’s transformation over the past decade, PM Modi underlined the shift from instability and violence to peace, progress, and prosperity under the double engine government. He noted that over a dozen key peace agreements have brought lasting stability, especially in regions like Bodoland.

He stressed the importance of educating first-time voters about Assam’s past challenges, urging karyakartas to actively communicate the contrast between earlier regimes marked by unrest and the current era of stability. He encouraged innovative booth-level engagements to emotionally connect with voters while showcasing developmental achievements.

PM Modi also called for focused outreach to beneficiaries of key welfare schemes such as PM Awas Yojana, PM-Kisan, Ujjwala, and others, urging workers to compile beneficiary lists and strengthen direct engagement. He emphasised turning polling day into a Jan Utsav, with collective participation ensuring maximum voter turnout.
Encouraging youth and women’s participation, PM Modi praised Assam’s Nari Shakti and highlighted initiatives empowering women economically and socially. He urged workers to leverage platforms like the NaMo App and social media to share real-life stories.

Addressing key regional concerns, PM Modi underscored the importance of protecting Assam’s identity and tackling issues like illegal infiltration, calling it not just a political issue but one of security, culture, and justice. He urged karyakartas to raise awareness at the grassroots and support efforts ensuring the rights and dignity of indigenous communities.

He also highlighted the empowerment of tea garden workers through land rights and welfare schemes, calling it a historic step towards dignity and long-term security for lakhs of families.

Reaffirming the guiding principles of ‘Seva, Sangathan, and Samarpan’, PM Modi said that Assam’s BJP karyakartas embody the true spirit of the organisation.

He concluded with a powerful call to action:“When every booth becomes strong, victory becomes certain, and Assam’s future becomes brighter.”