وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے کہا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس(سی اے) طویل عرصے سے  ہندوستان کے اقتصادی سفر کے قابل اعتماد شراکت دار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور پیشہ ورانہ معیارعلیٰ سے وابستگی کے ذریعے انہوں نے ملک کے مالیاتی نظام کو مضبوط بنایا، کاروباری اداروں کی معاونت کی، صنعت و تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

‘‘چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ڈے کے موقع پر پوری چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس برادری کو میری دلی مبارکباد۔ وہ طویل عرصے سے  ہندوستان کے اقتصادی سفر کے قابل اعتماد شراکت دار رہے ہیں۔ شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے اپنی وابستگی کے ذریعہ وہ ہمارے مالیاتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں، کاروباروں کی معاونت کرتے ہیں، صنعت و تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں اور سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرتے ہیں۔ ان کی مہارت اقتصادی ترقی اور قوم کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ جیسے جیسے ہم ‘وکست بھارت’ کی جانب بڑھ رہے ہیں، ان کی کوششیں ایسا ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں جہاں کاروبار فروغ پا سکے اور سب کے لیے ترقی کے مواقع وسیع ہوں۔’’

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'We'll provide AI skill training to 1 crore youth': PM Modi's big announcement on Independence Day 2026

Media Coverage

'We'll provide AI skill training to 1 crore youth': PM Modi's big announcement on Independence Day 2026
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 اگست 2026
August 15, 2026

Azadi Ka Amrit Mahotsav Continues: PM Modi’s Independence Day Vision Unites Growth, Youth Power & National Pride