وزیراعظم کا 18-17 ستمبر کو وارانسی کا دورہ

Published By : Admin | September 16, 2018 | 15:50 IST

نئیدہلی۔16ستمبر   2018 ؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18-17 ستمبر 2018 کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں گے۔

وہ 17 ستمبر کے دوپہر میں وارانسی شہر میں پہنچیں گے ۔ وہاں سے وہ سیدھے نرور گاؤں جائیں گے ، جہاں وہ ایک پرائمری اسکول کے بچوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس  پرائمری اسکول کو غیر منافع بخش تنظیم ’’روم ٹو ریڈ‘‘ کی طرف سے مالی امداد دی جاتی ہے۔ اس کے بعد ڈی ایل ڈبلیو احاطے میں وزیراعظم کاشی ودیا پیٹھ کے طالب علموں اور اس کے ذریعے مدد کیے جانے والے بچوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔

18 ستمبر کو بی ایچ یو میں ایمپھی تھیئٹر  میں وزیراعظم  500 کروڑ روپیے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم جن پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اُن میں انٹیگریٹڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم اور بی ایچ یو میں اٹل انکیوبیشن سینٹر شامل ہیں۔ وزیراعظم جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اُن میں بی ایچ یو میں ریجنل اوفتھالمولوجی شامل ہے۔ وزیراعظم اس موقعے پر ایک اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi pens heartfelt letter to BJP's new Thiruvananthapuram mayor; says

Media Coverage

PM Modi pens heartfelt letter to BJP's new Thiruvananthapuram mayor; says "UDF-LDF fixed match will end soon"
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2026
January 02, 2026

PM Modi’s Leadership Anchors India’s Development Journey