نئی دہلی06؍ستمبر2019: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 ستمبر 2019ء کو مہاراشٹر میں ممبئی اور  اورنگ آباد  کا دورہ کریں گے۔

ممبئی

ممبئی میں وزیر اعظم تین میٹرو لائنوں کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے، جن سے شہر میں میٹرو نیٹ ورک کی لائن میں 42کلومیٹر سے زیادہ کا اضافہ ہوگا۔ ان تین راہ داریوں میں گائے مکھ سے شیواجی چوک تک 9.2 کلومیٹر طویل (میرا روڈ)، وڈالا سے چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس میٹرو  -11 کا 12.7کلومیٹر طویل راہ داری اورمیٹرو- 12 کا کلیان سے تلوجہ تک 20.7 کلومیٹر طویل راہ داری شامل ہے۔

وزیر اعظم 32 منزلہ جدید ترین میٹرو بھون کے لئے بھی سنگ بنیا درکھیں گے ۔ یہ سینٹر- 14 میٹرو لائنوں کو ، جن کی لمبائی تقریباً 340 کلو میٹر ہے، آپریٹ اور کنٹرول کرے گا۔

وزیر اعظم کاندیولی ایسٹ میں بانڈوگری  میٹرو اسٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے۔

وہ میک اِن انڈیا کے تحت تیار کئے گئے میٹرو کے ڈبے ، جدید ترین میٹرو کوچ کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم مہا ممبئی میٹرو کے لئے ایک برانڈ ویژن ڈاکیومنٹ بھی جاری کریں گے۔

اورنگ آباد

اورنگ آباد میں وزیر اعظم مہاراشٹر اسٹیٹ دیہی روزگار مشن (یو ایم ای ڈی)کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے ریاستی سطح کے ایک مہیلا سکشم میلاوا یا خود امدادی گروپوں کی بااختیار خواتین کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'

Media Coverage

Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 اگست 2026
August 30, 2026

Tiranga in Tashkent, Relief in Nepal: Soft Power Meets First Responder

Vocal for Local, Nari Shakti, Real Heroes: Mann Ki Baat’s Atmanirbhar Hour