نئی دہلی۔ 11  نومبر        وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اچاریہ جے بی کرپلانی اور مولانا ابو الکلام آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ‘‘اچاریہ جے پی کرپلانی اور مولانا ابو الکلام آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتا ہوں ۔ دو مثالی شخصیتوں کی  جنگ آزادی  اور عوامی فلاح  و بہبود، مساوات، تعلیم اور انصاف کے لیے قابل ذکر خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔  ’’