Share
 
Comments
گذشتہ چار برسوں کے دوران شہریوں کے اندازِ حیات کی عمدگی میں اضافے کے لئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں: وزیر اعظم مودی
انسانی حقوق کو صرف نعرے تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ انہیں ہماری اقدار کا لازمی حصہ ہونا چاہئے: وزیر اعظم مودی
ہمارے لئے، ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا مطلب عوام کی خدمت ہے : وزیر اعظم مودی
سب کے لئے انصاف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہماری حکومت ای۔ عدالتوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے ، قومی عدالتی ڈاٹا گِرڈ کو مستحکم بنا رہی ہے:وزیر اعظم مودی
تکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ہم نظام کو شفاف بنا رہے ہیں اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں : وزیر اعظم مودی
دیویانگوں کی اختیار کاری کے لئے، ہم نے معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ کو مستحکم بنایا ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی،12؍ اکتوبر؍وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج حقوق انسانی کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) کے سلور جبلی یوم تاسیس تقریب سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی دہائیوں میں این ایچ آر سی نے محروموں اور مظلوموں کی آواز بن کر قومی تعمیر میں اپنا تعاون دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کی حفاظت ہماری ثقافت کا ایک اہم جزو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے تحفظ کے لئے آزادی کے بعد ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ ، ایک فعال میڈیا، ایک متحرک شہری معاشرہ اور این ایچ آر سی جیسی تنظیمیں رہی ہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ حقوق انسانی محض ایک نعرہ نہیں ہونا چاہئے، بلکہ ہمارے اقدار کا یہ ایک جزو بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سالوں میں غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے متعدد سنجیدہ کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی توجہ یہ یقینی بنانے پر رہی ہے کہ تمام بھارتی باشندوں کی انسانوں کی بنیادی ضروریات تک رسائی ہو۔ اس تناظر میں وزیراعظم نے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ ، سگمیہ بھارت ابھیان، پردھان منتری آواس یوجنا، اجولا یوجنا اور سوبھاگیہ یوجنا جیسی اسکیموں کی حصولیابیوں کا تذکرہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ان اسکیموں کے نتیجے کے طور پر لوگوں کی زند گیوں میں آئی تبدیلی کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 9کروڑ سے زائد بیت الخلاؤں کی تعمیر نے کروڑوں غریب عوام کے لئے صفائی ستھرائی اور ایک با وقار زندگی کو یقینی بنایا ہے۔ وزیراعظم نے حال ہی میں شروع کئے گئے آیوشمان بھارت کے تحت پی ایم جے اے وائی ہیلتھ ایشورینس اقدام کا بھی تذکرہ کیا۔ انہو ں نے مرکزی حکومت کی مالی شمولیت سے متعلق اقداما ت کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ تین طلاق سے مسلم خواتین کو راحت پہنچانے والا قانون بھی لوگوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے سے متعلق کئے گئے اقدامات کے اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔

وزیراعظم نے انصاف تک آسانی سے رسائی کو بہتر بنانے سے متعلق کئے گئے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا۔ان اقدامات میں ای-عدالتوں کی تعداد میں اضافہ ا ور نیشنل جوڈیشئل ڈیٹا گرڈ کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ وزیراعظم نے آدھار کو ٹیکنالوجی پر مبنی ایک با اختیار قدم قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات کی کامیابی میں جن بھاگیداری–عوامی شراکت داری کا بھی اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کی بیداری کے ساتھ شہریوں کو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کے تئیں بھی بیدار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں، وہ یہ بھی جانتےہیں کہ دوسروں کے حقوق کا احترام کیسے کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ این ایچ آر سی کا رول پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے بھی اہم ہے۔

 

'من کی بات ' کے لئے اپنے مشوروں سے نوازیں.
20 تصاویر سیوا اور سمرپن کے 20 برسوں کو بیاں کر رہی ہیں۔
Explore More
It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi

Popular Speeches

It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi
In 100-crore Vaccine Run, a Victory for CoWIN and Narendra Modi’s Digital India Dream

Media Coverage

In 100-crore Vaccine Run, a Victory for CoWIN and Narendra Modi’s Digital India Dream
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to interact with beneficiaries and stakeholders of Aatmanirbhar Bharat Swayampurna Goa programme on 23rd October
October 22, 2021
Share
 
Comments

Prime Minister Shri Narendra Modi will interact with beneficiaries and stakeholders of Aatmanirbhar Bharat Swayampurna Goa programme on 23rd October, 2021 at 11 AM via video conferencing. The interaction will be followed by his address on the occasion.

The initiative of Swayampurna Goa, launched on 1st October 2020 was inspired by the clarion call given by the Prime Minister for ‘Atmanirbhar Bharat’. Under this programme, a state government officer is appointed as ‘Swayampurna Mitra’. The Mitra visits a designated panchayat or municipality, interacts with people, coordinates with multiple government departments and ensures that various government schemes and benefits are available to the eligible beneficiaries.

Goa Chief Minister Shri Promod Sawant will be present on the occasion.